گناہ و ناجائز

عورت کے لیے گھر سے باہر نکلتے وقت خوشبو لگانے کا حکم

فتوی نمبر :
39279
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

عورت کے لیے گھر سے باہر نکلتے وقت خوشبو لگانے کا حکم

عورتوں کا گھر سے باہر کسی ضرورت کے لیے نکلتے وقت خوشبو لگانا کیسا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عورتوں کا گھر سے باہر نکلتے وقت ایسی خوشبو لگاناجس کی وجہ سے مردوں کا میلان عورتوں کی طر ف ہونے لگے شرعاً ممنوع ہے، جس سے اجتناب کرنا چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی أحکام تجمیل النساء: یدل علیہ قول اللہ تعالی: ولایضربن بارجلھن لیعلم مایخفین من زینتھن وتوبوا الی اللہ جمیعاً ایّہ المومنون لعلکم تفلحون (سورۃ النور ایة 31) (الی قولہ) ومن الزینة التی تنھی عنھا عند خروجھا من بیتھا التعطر والطیب، فیشم الرجل طیبھا، قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم: کل عین زانیة ، والمرأۃ اذا استعطرت فمرت بالمجلس فھی کذا وکذا،یعنی زانیة ، اخرجہ الامام الترمذی (احکام تجمیل النساء، الصفحة 107)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد یوسف ابراہیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 39279کی تصدیق کریں
0     24
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات