السلام علیکم !
اگر ایک بندہ کسی کا کوئی نقصان کرے ،اور وہ بندہ اس کے خلاف ختم القرآن کرے؟ تو نقصان ادا کر نے کے علاوہ وہ اس کا ( ختم القرآن) کیا کفارہ ادا کرے گا؟
سائل کا سوال واضح نہیں، تاہم اگر کسی شخص نے کسی کا نقصان کیا ہو ، اور جس شخص کا نقصان ہوا ہے ، وہ ختم قرآن کر کے نقصان کرنے والے کے حق میں کوئی بد دعاء وغیرہ کرے ،اور بعد میں نقصان کرنے والا اس نقصان کی تلافی کرے، تو جس کا نقصان کیا گیا ہے ، اس پر ختم قرآن کی وجہ سے کوئی کفارہ لازم نہ ہو گا۔