مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ ہم عمرہ پر جاتے ہیں، اور عمرہ کے بعد ہمارے پاس احرام ہوتا ہے، کیا ہم وہ احرام دوبارہ عمرہ کے لیے پہن سکتے ہیں ؟ یا پھر ہم اس احرام کا کیا کریں؟
سائل کے لیے احرام کی چادر کو دوبارہ احرام کے لیے استعمال کرنا یاکسی اور ضرورت میں لانا شر عًا جائز اور درست ہے،اس میں کوئی حرج نہیں۔
کما فی الہندیة :وينزع المخيط والخف ويلبس ثوبين إزارا ورداء جديدين أو غسيلين، والجديد أفضل، كذا في فتاوى قاضي خان اھ (1 /222)۔
وفی الرد تحت : (قوله والبس إزارا ورداء جديدين أو غسيلين) (الی قوله ) وفی عدم غسل الثوب العتيق ترك للمستحب اھ (2 /345)۔