السلام علیکم
سوال یہ ہے کہ زید کے والدین نے اپنے بیٹے کے لئے اپنے ایک دوست کے گھر ان کی بیٹی کے رشتے کا پیغام بھجوایا انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو مشورہ کر کے بتائیں گے, انہوں نے آپس میں مشورہ کیا اور پھر ہاں کر دی اور منگنی ہو گئی پھر تقریباً ایک سال گزر جانے کے بعد جب زید کے والدین نے رمضان میں نکاح کا کہا تو لڑکی کے والد نے استخارہ کیا رات کو انہوں نے تہجد پڑھی اور اللہ سے دعا کی کہ یا اللہ میرے دل میں سیدھی بات ڈال دے اور سیدھا رستہ دکھا، پھر وہ سو گئے اور انہوں نے خواب دیکھا کہ وہ لڑکے کے گھر آئے ہیں اور انہوں نے ان کے سامنے ڈیو بوتل رکھی انہوں نے پینے سے منع کر دیا اور گڑ کا شربت پینے کا کہا انہوں نے گھر سے پتہ کیا لیکن گڑ کا شربت نہ ملا پھر انہیں ڈیولینی پڑی جب انہوں نے وہ پی لی تو وہ پھیکی تھی۔ اب جب یہ خواب انہوں نے اپنے علاقہ میں ۲، ۳ علماء کو بتایا تو انہوں نے کہا کہ اس کی تعبیر یہ ہے کہ یہ رشتہ آپ دونوں کے لئے مناسب نہیں ہے ؟ آپ کی اس خواب پر کیا رائے ہے 2۔ کیا اس بنا پر رشتہ ختم کرنا چاہیئے ؟
نوٹ : دونوں خاندان والے اس رشتے پر کافی خوش تھے ، اس واقعہ کے بعد دونوں خاندان والے کافی پریشان ہیں دونوں خاندانوں کے معمولات ماشاء اللہ کافی اچھے ہیں، اس سے پہلے کوئی ایسی بات نہیں ہوئی، معاملات تھوڑے پیچیدہ ہیں، برائے مہربانی جلد جواب سے مطلع فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔
واضح ہو کہ کھانے پینے کی چیزوں کو خواب میں دیکھنے کا استخارہ سے شرعاً کوئی تعلق نہیں ، اس لئے لڑکی کے والدین اس خواب کے علاوہ اگر کسی اور وجہ سے اس رشتہ سے مطمئن نہ ہوں تو ان کو چاہیئے کہ مزید بھی استخارہ کا عمل جاری رکھیں، لیکن اگر وہ مطمئن ہوں تو محض اس خواب کی وجہ سے رشتہ کو مؤخر کر دینا مناسب نہیں، بلکہ اللہ پر توکل کرتے ہوئے اس رشتہ کو کر دینا چاہیئے۔
نیک عمل مکمل کرنے سے قبل اگر نیت خالص کر لی جائے تو وہ عمل ریاکاری میں شمار ہوگا یا نہیں؟
یونیکوڈ استخارہ 0کتنا علم حاصل کرنا فرض ہے؟ نیز فحش باتوں اور ناجائز امور کا گناہ کب تک ملتا رہے گا؟
یونیکوڈ استخارہ 0غیر مسلموں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا تو حرام البتہ اتفاقا ساتھ کھانا بہ امرِ مجبوری جائز ہے
یونیکوڈ استخارہ 0برکت کے لیے طلباء اور علماء کو گھر لے جا کر دعا اور قرآن بخشوانا اور کھانا کھلانا
یونیکوڈ استخارہ 0