میں ایک ہول سیل تاجر ہوں ،اسٹیشنری کا اور ریٹل کے دکانوں بشمول مووی کے، بڑے کارخانوں ، سپر مارکیٹ اور گرو سیری کےدکانوں وغیرہ کو اشیاء فراہم کرتا ہوں، باہر سے درآمد کرکے یہاں بیچتا ہوں اور ہزاروں کماتا ہوں، ان اشیاء میں خالی سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز بھی ہوتے ہیں ہزاروں کی تعداد میں مووی والوں کو سی ڈیز دلاتا ہوں، اور وہ لوگ انہیں مووی گانے اور بلیو فلمز کے لیے استعمال کرتے ہیں، فیکٹری، کالج، یونیورسٹی اور ادارے والے ان میں اپنے مواد اور نوٹس محفوظ کرتے ہیں ، لیکن میرے اکثر سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز مووی والوں کے پاس پہنچتے ہیں، اب سوال یہ ھیکہ آیا مووی والوں کو یہ اشیاء فروخت کرناشرعاً جائز ہےکہ نہیں؟ اگر ناجائز ہے تو لاعلمی کی بناء پر اب تک جو کیا اس سے گناہ کا مرتکب ہوا کہ نہیں، براہ کرم حکم شرعی سے آگاہ فرمائیں۔
مذکور اشیاء کا استعمال اگر چہ جائز وناجائز ہر دو امور میں ہوتا ہے، اس لیے اس کی خرید وفروخت ناجائز نہیں، مگر جہاں یہ معلوم ہو کہ یہ گاہک اسے ناجائز میں ہی استعمال کرے گا، تو ایسے گاہک پر اس کی فروختگی سے احتراز چاہیے، جبکہ ابھی تک اس کاروبار سے جو رقم حاصل کرچکے ہیں اسے اپنے استعمال میں لانا جائز اور درست ہے۔