گناہ و ناجائز

کمپنی کی طرف سے ملنے والا میڈیکل فنڈ اپنے استعمال میں لانے کاحکم

فتوی نمبر :
4447
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

کمپنی کی طرف سے ملنے والا میڈیکل فنڈ اپنے استعمال میں لانے کاحکم

محترم :السلام علیکم!
فی الحال میں ایک کمپنی میں ملازمت کرتا ہوں ،اور کمپنی ہمیں میڈیکل فنڈ فراہم کرتی ہے، اور اسے لینے کے لئے رسید (بِل) پیش کرنا پڑتا ہے، جس پر وہ فنڈ منظور کرتی ہے ، مثلا ًمیرے لئے متعین رقم ہزار روپےہیں ،اور میں چھ مہینے کے لئے چھ ہزار روپےکی رسید پیش کرتا ہوں، وہ اس طرح کہ پرچی پر مختلف ادویات کی فہرست لکھ دیتا ہوں، تو آیا یہ صورت شرعا ً جائز ہے کہ نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

متعلقہ کمپنی کی طرف سے ہر ملازم کیلئے ’’میڈیکل فنڈ‘‘ لازمی ہو، اور بہر صورت اسے ملازم کو ادا کرنا پڑتا ہو، تب تو مذکور طریقہ کے موافق سائل کیلئے اس فنڈ کا حصول شرعاً بھی جائز اور درست ہے،اور اگر بیماری کی صورت میں اور ایک خاص مقدار تک دیا جاتا ہو تو پھر بیماری کے بغیر محض پرچی بنا کر اس کو وصول کرنا جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی ہونے کی بناء پر نا جائز وحرام ہے، جس سے احتراز واجب ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رمضان انور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 4447کی تصدیق کریں
0     762
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات