حضرت جی! السلام علیکم! اللہ پاک سے امید ہے کہ آپ سب حضرات ٹھیک ٹھاک خیر و عافیت کیساتھ ہونگے، میرا آج کا سوال یہ تھا کہ ہم لوگ جہاں بیٹھے وہاں شیعہ مسلک کے حضرات بھی کافی زیادہ رہتے ہیں اور آپ کو پتہ ہے وہ بھی اپنی مجالس کرتے اور اس کے لیے بعض اوقات ہمارے لوگوں سے چندہ مانگتے ہیں، جس کو ہمارے بعض لوگ ثواب سمجھ کر دے بھی دیتےہیں تو یہ چندہ دینا ہمارے لیے کیسا ہے ؟ حالانکہ بعض اوقات انہی مجالس میں ایمانیات تک کی توہین کی جاتی ہیں۔
ایسی مجالس جس میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی توہین یا اہل سنت والجماعت کے متفقہ عقائد کی تضحیک و تردید ہوتی ہو تو ایسی مجالس کی انعقاد کے لیے چندہ دینا جائز نہیں، جس سے اجتناب لازم ہے۔