خلع کی عدت کتنی هے؟
واضح ہو کہ خلع کی عدت وہی ہے ، جو طلاق کی عدت ہے، یعنی اگر عورت حاملہ نہ ہو اور اس کو حیض آتا ہو ، تو تین ماہواریاں گزرنے اور اگر عمر سیدہ ہونے کیوجہ سے حیض نہ آتا ہو، تو خلع کے بعد تین ماہ گزرنے سے اس کی عدت مکمل ہوگی، البتہ اگرعورت حاملہ ہو تو بچے کی پیدائش پراس کی عدت مکمل ہو گی۔
قال الله تعالى: وَالْمُطَلَّقَاتُ يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ ثَلَاثَةَ قُرُوءٍ (سورة البقرة /٢٢٨)-
وفی مقام آخر: وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا (سورة البقرة)
بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟
یونیکوڈ احکام عدت 0