گناہ و ناجائز

کفار کو اپنے وطن پر تسلط دینا

فتوی نمبر :
46682
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

کفار کو اپنے وطن پر تسلط دینا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ افغانستان میں کچھ عرصہ قبل ایک جرگہ منعقد ہوا تھا، جس نے امریکہ کو افغانستان میں مستقل اڈے قانونی اور دائمی طور پر فراہم کیے اور افغانستان میں جاری جہاد کو فساد اور بند کرنے کو کہا، شریعت کی رو سے اس کا کیا حکم ہے ؟
المستفتی: محمود احمد الذاکری

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جرگہ اور اس کے فیصلہ کی تفصیل اگرچہ سامنے نہیں آسکی، جس کی بناء پر خاص اس فیصلہ سے متعلق کچھ لکھنا قبل از وقت ہوگا، تاہم کوئی بھی ایسا فیصلہ جس سے کفار کو مسلمانوں پر دائمی طور پر ظالمانہ تسلط حاصل ہو شرعاً جائز نہیں، اور نہ ہی اس قسم کے فیصلہ سے امریکہ اور دیگر جابر اور ظالم قوتوں کے خلاف ہونے والی جاری جدوجہد کو فساد قرار دیا جاسکتا ہے، اس لئے افغانستان میں رہنے والے مسلمانوں کو اس فیصلہ سے دھوکہ میں آنے کی بجائے اپنی آزادی اور استخلاصِ وطن کی کوششیں جاری رکھنی چاہیئں، تاکہ دشمنانِ اسلام والمسلمین سے چھٹکارا حاصل ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

وَجَاهِدُوا فِي اللَّهِ حَقَّ جِهَادِهِ هُوَ اجْتَبَاكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٍ مِلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِينَ مِنْ قَبْلُ وَفِي هَذَا لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ فَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَاعْتَصِمُوا بِاللَّهِ هُوَ مَوْلَاكُمْ فَنِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ (78) سورۃ الحج)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 46682کی تصدیق کریں
0     466
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات