جو شخص بڑے اینڈرائڈ موبائل میں فحش مواد استعمال کرنے کا عادی ہو اور کئی مرتبہ پکڑے جانے پر پھر آئندہ ایسا نہ کرنے کی ہر دفعہ یقین دہانی کرانے کے بعد دوبارہ ملوث پایا جائے، تو ایسے شخص کےلئے مذکورموبائل استعمال کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟بینوا توجروا !
واضح ہو کہ جس طرح فحش مواد وغیرہ دیکھنا عام حالت میں شرعاناجائز اور حرام ہے، اسی طرح موبائل فون کے ذریعہ بھی اس کا دیکھنا ممنوع اور ناجائز ہے،اس لیے جو شخص اسمارٹ فون کے استعمال کرنے کی صورت میں فحش مواد وغیرہ دیکھنے سے باز نہ آسکتاہو، بلکہ اسمارٹ فون کے استعمال کی صورت میں یقینی طورپر ان مورمیں مبتلاہونے کااسے اندیشہ ہو، تو اس کے لیے اسمارٹ فون کااستعمال درست نہ ہوگا۔واللہ اعلم بالصواب