گناہ و ناجائز

لیکچرار شخص کا خود کو پروفیسر لکھنا

فتوی نمبر :
51430
| تاریخ :
2022-08-11
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

لیکچرار شخص کا خود کو پروفیسر لکھنا

کوئی شخص لیکچرار ہے، لیکن وہ خود کو پروفیسر لکھتا ہے، جس سے اس کے تعلیمی معیار کی بلندی کا اظہار ہوتا ہے کیا یہ جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

تعلیمی معیار کے لحاظ سے لیکچرار اور پروفیسر کی اصطلاح دو الگ الگ عہدوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے، اس لیے اگر کوئی شخص تعلیمی لحاظ سے محض لیکچرار کی عہدہ پر فائز ہو، لیکن اس کے باوجود بھی تعلیمی معیار کی بلندی کے لئے وہ اپنے ساتھ پروفیسر لکھتاہو، تو عرف کے اعتبار سے یہ غلط بیانی سمجھی جاتی ہے، اس لیے اس طرح امورسے اجتناب ضروری ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 51430کی تصدیق کریں
0     512
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات