گناہ و ناجائز

گانے سننے کی حرمت کی وجہ

فتوی نمبر :
5216
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

گانے سننے کی حرمت کی وجہ

میرے دوست میرے سے پوچھتے ہیں کہ یہ گانے سننا کیوں حرام ہیں اور یہ گانے کس وجہ سے حرام ہیں اگر اسکے پیچھے کوئی واقعہ ہے تو بھی بتا دیں تاکہ میرے اور میرے دوست کی اصلاح ہو جائے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

آلاتِ موسیقی کے ساتھ گانے سننے کو نبی کریم ﷺ نے منع فرمایا ہے اس لئے حرام ہے،نیز اس سے دل میں منافقت پیدا ہو کر گناہوں پر قوت ملتی ہے،لہذا گانوں کے سننے اور سنانے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشكاة المصابيح : وعن جابر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «الغناء ينبت النفاق في القلب كما ينبت الماء الزرع» . رواه البيهقي في «شعب الإيمان»(3/ 1355)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
نور حبیب شاہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 5216کی تصدیق کریں
0     604
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات