کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام و علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا ہوں ،اور کمپنی ہمیں میڈیکل کی سہولت فراہم کرتی ہے، لیکن اس رقم کی یعنی بلوں کی ادائیگی بیمہ کمپنی کرتی ہے، واضح ہو کہ ہماری کمپنی اس سلسلہ میں ایک روپیہ بھی ہم سے نہیں لیتی، ماہانہ، سالانہ، بلکہ کمپنی خود ادا کرتی ہے الغرض مفت میڈیکل کی پالیسی ہے۔ براہِ کرم اس کی شرعی حیثیت سے آگاہ کریں۔
میڈیکل کی مذکور سہولت اختیار کرنے کے لئے متعلقہ کمپنی نے انشورنس کمپنی کے ساتھ جو معاملہ کیا ہے، یہ شرعاً درست نہیں، اس کی وجہ سے مالکان گناہ گار ہو رہے ہیں، تاہم سائل اور دیگر ملازمین کے لئے اس پالیسی سے استفادہ کرنے کی اجازت ہے۔
ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا
یونیکوڈ انشورنس یا بیمہ پالیسی 0