کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام و علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس میں کام کرتا ہوں، اس کمپنی نے نیو جوبلی انشورنس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے کہ تمام ملازمین کے لئے ہیلتھ انشورنس کی سہولت دی جائے ،اور اس سے ہماری تنخواہ میں سے ایک پیسہ بھی نہیں کاٹا جائےگا، کیا ہمارے لئے جائز ہے کہ ہم اس سے استفادہ کریں؟
میڈیکل کی مذکور سہولت اختیار کرنے کے لئے متعلقہ کمپنی نے انشورنس کمپنی کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے، اس کی وجہ سے اگرچہ مالکان گناہ گار ہوں گے، تاہم سائل اور دیگر ملازمین کے لئے اس پالیسی سے استفادہ کرنے کی اجازت ہے۔
ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا
یونیکوڈ انشورنس یا بیمہ پالیسی 0