گناہ و ناجائز

خنزیر کا پیزا بنا کرفروخت کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
5531
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

خنزیر کا پیزا بنا کرفروخت کرنے کا حکم

میرا بھائی امریکہ میں رہتا ہے اور اس کے پاس پیزا کی دکانیں ہیں، وہ غیر مسلموں کے لئے خنزیر کا پیزا اور مسلمانوں کے لئے دیگر سبزی کی پیزا بیچتے ہیں، اس تجارت کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

خنزیر نجس العین ہے، کسی مسلمان کے لئے اس کی خرید وفروخت شرعاً جائز نہیں،لہذا خنزیر کا پیزا بنا کر فروخت کرناشرعاً جائز نہیں اس سے احتراز لازم ہے، البتہ سبزی کی پیزا بیچنا حلال ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی الھندیۃ: واذا کان احد العوضین أو کلاھما محرّما فالبیع فاسد کالبیع بالمیتۃ والدم والخمر والخنزیر الخ (3/49)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد العزیز غنی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 5531کی تصدیق کریں
0     414
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات