میری نانی جو کہ گزشتہ سال وفات پاگئی ہے، ان کا ایک بیٹا USA امریکہ میں رہتا ہے (یعنی میرا ماموں) میری والدہ نے ان کو کہا کہ ماں تو فوت ہو گئی ہے، وہ ہر سال قربانی کرتی تھی، تم کچھ پیسے پاکستان بھیجو ،اور چھوٹے بھائی کو کہو کہ ماں کے نام کی قربانی کر دینا، انہوں نے دو سو ڈالر بھیج دیئے تھے، جو کہ پاکستانی چودہ ہزار بنے ، تب مجھے ڈالر کا کنفرم نہیں پتہ تھا، میں نے چودہ ہزار ماموں کو دے دئیے ، اب میرے پاس ہزار بچ گیے، مطلب ڈالر کا ریٹ کنفرم کیا تو ہزار اور میرے پاس بچ گیا ہے،آپ مجھے یہ بتا دینا کہ یہ ہزار میں کہا لگاؤں یا کس کو دوں؟ کسی بیوہ عورت کو دیدوں یا پھر کیا کیا جائے ؟ مہر بانی کر کے جلد سے جلد جواب دیجیے۔ اللہ حافظ !
بقیہ مذکور رقم مبلغ ایک ہزار روپے کو وہ اپنی ضرورت میں بھی خرچ کر سکتے ہیں، اور اگر اپنی نانی مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے یہ رقم کسی مستحق کو دیدی جائے تو زیادہ بہتر ہے۔
و في فتح القدير : تحت (قوله اذنا له دلالة). الاذن دلالة كالاذن صريحاً كما فى شرب ماء السقاية اھ (۸/ ۴۳۸) واللہ اعلم بالصواب