میں نے اپنی بیوی کو ایک دن ایک طلاقِ رجعی دی تھی تو دوسرے دن اسکو حیض آگیا , کیا یہ جو دوسرے دن حیض آیا یہ عدت کے 3 حیض میں گنتی ہوگا ؟ یا طلاق کے دوسرے دن جو حیض آیا اسکے بعد پاکی سے پاکی تک 3 حیض ہونگے ؟
سائل کے طلاق دینے کے بعد اگر واقعۃً اگلے دن حیض آگیا ہو تو وہ عدت کے تین حیض میں سے ایک شمار ہوگا ، سائل عدت کے دوران رجوع کرنا چاہے تو بغیر نکاح کے رجوع کرسکتاہے ، ورنہ دوحیض مزید گزرنےکے بعد سائل کی بیوی بائنہ ہوجائیگی ، جس کے بعد بغیر حلالہ کےنئے حق مہر کے ساتھ تجدیدِ نکاح لازم ہوگا۔
بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟
یونیکوڈ احکام عدت 0