میرے ایک عزیز کی شادی ہے تو کیا میں اس شادی میں شرکت کر سکتا ہوں، جبکہ اسمیں غیر شرعی اُمُور کے پائے جانے کا احتمال ہے۔ وضاحت فرمائیں۔
اگر عزیز کی شادی میں غیر شرعی اُمور کے ارتکاب کا غالب گمان ہو اور سائل وہاں جا کر ان کو روکنے پر قادر بھی نہ ہو اور شرکت نہ کرنے کی صورت میں اس کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی نہ ہو تو اس کےلیے شرکت نہ کرنا درست ہے۔
وفی الفتاوى الهندية: من دعي إلى وليمة فوجد ثمة لعبا أو غناء فلا بأس أن يقعد ويأكل، فإن قدر على المنع يمنعهم، وإن لم يقدر يصبر وهذا إذا لم يكن مقتدى به أما إذا كان، ولم يقدر على منعهم، فإنه يخرج، ولا يقعد، ولو كان ذلك على المائدة لاينبغي أن يقعد، وإن لم يكن مقتدى به وهذا كله بعد الحضور، وأما إذا علم قبل الحضور فلا يحضر؛ لأنه لا يلزمه حق الدعوة بخلاف ما إذا هجم عليه؛ لأنه قد لزمه كذا في السراج الوهاج اھ(5/ 343)-