رسم و رواج

میت سے کو دفن کرنے کے بعد چندہ اور دعا کی رسم کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
68001
| تاریخ :
2023-09-27
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / رسم و رواج

میت سے کو دفن کرنے کے بعد چندہ اور دعا کی رسم کرنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان ِکرام درجِ ذیل مسئلہ کے متعلق کہ ہمارے علاقے کوئٹہ قلعہ سیف اللہ کے لوگوں میں ایک رسم رائج ہے کہ: اگر وہاں کسی کا انتقال ہوجائے، تو میت کو دفن کرنے کے بعد لوگ چندہ کرتے ہیں، اور قبرستان میں سات دفعہ دعاء کرنے کو لازم سمجھتے ہیں، اور تین دن تک ہر آدمی کیلئے میت والے گھر میں کھانا پہنچانےکو لازم سمجھتے ہیں، اور حیلۂ اسقاط کے پیسے لوگوں میں تقسیم کرتے ہیں ، شرعی لحاظ سے ان مسائل کی رہنمائی فرما کر عند اللہ ماجور ہوں!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ میت والے گھر میں ایک دن اور ایک رات کا کھانا بھیجنا مستحب عمل ہے، مگراس عمل کو یا تین دن پابندی سے اہلِ میت کے ہاں کھانا بھیجنے کولازم سمجھنا شرعاً درست نہیں ۔
جبکہ تدفین کے بعد میت کیلئے دعائے مغفرت کرنا احادیث مبارکہ سے ثابت ہے، لیکن اس عمل کو بھی سات بار کرنا یا اسکو لازم سمجھنا درست نہیں، جس سے اجتناب لازم ہے۔
اس کے بعد واضح ہو کہ مروجہ حیلۂ اسقاط میں بہت سارے مفاسد پائے جاتے ہیں اور صحیح طریقۂ کار پر عمل نہیں کیا جاتا ، اس لئے اس سے احتراز لازم ہے، جبکہ فقہاء کرام نے حیلۂ اسقاط ایسے شخص کیلئے تجویز فرمایا ہے، جس کی کچھ نمازیں اور روزے وغیرہ اتفاقاً فوت ہوگئے ہوں، اور اسے قضاء کرنے کا موقع نہ ملا ہو، اور موت کے وقت وصیت کی بھی فرصت نہ ملی ہو،جبکہ اس کے ترکہ میں اتنا مال بھی نہ ہو جس سے اسکی فوت شدہ نمازوں اور روزوں وغیرہ کا فدیہ ادا کیا جا سکے، اور اسکی شرائط میں یہ بھی ہے کہ جو رقم کسی کو صدقہ کے طور پر دی جائے، تو اسکو حقیقی طور پر مالک و مختار بنا کر دی جائے، چنانچہ مندرجہ بالا شرائط کے ساتھ اسقاط کرنے سے فوت شدہ نمازوں اور روزوں کا فدیہ بھی ادا ہو جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: و يستحب لجيران أهل الميت والأقرباء الأباعد تهيئة طعام لھم يشبعهم يومھم وليلتھم لقوله ﷺ «اصنعوا لآل جعفر طعاما فقد جاء مايشغلهم» حسنه الترمذي و صححه الحاكم۔اھ (6/ 665)
و فی الدر المختار: ويستحب حثيه من قبل رأسه ثلاثا، و جلوس ساعة بعد دفنه لدعاء وقراءة بقدر ما ينحر الجزور و يفرق لحمه۔اھ (2/ 236)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68001کی تصدیق کریں
0     789
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سنت و نفل نمازوں کے بعد اجتماعی دعا

    یونیکوڈ   اسکین   رسم و رواج 0
  • ویلنٹائن ڈے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   رسم و رواج 0
  • میت پرنوحہ وگریہ زاری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   رسم و رواج 0
  • گود بھرائی کی رسم اور دورانِ حمل والدین کےلیے احتیاطی تدابیر

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • حرمین شریفین کے کبوتروں کو دانہ ڈالنے کیلۓ پیسے بھیجنا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 4
  • مزاروں پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • صدقے کے گوشت کو ، بچے کے سر کے گرد گھما کر ، کوّ وں کو کھلانا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • ختمِ قرآن و ختمِ بخاری کے موقع کی تقریبات

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • عید ا لمیت کی رسم کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • جنازہ کے ساتھ قبرستان تک قرآن کریم اور گندم لے کر جانا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • غیر شرعی اُمور پر مشتمل شادی میں شرکت کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • ایصالِ ثواب سے متعلق

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • دورانِ تعزیت ، تین دن تک ختمِ قرآن

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • لڑکی کو دیئے جانے والے سامان کی نمائش کرنا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • گود بھرائی کی رسم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • سالگرہ منانا اورعیدمبارکباد کہنے کاحکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • صفر و محرم میں شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • کسی کو یومِ پیدائش کی مبارک باد دینے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • برتھ ڈے منانے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • نومبر کے آخری جمعہ کو بلیک فرائی ڈے کے نام سے موسوم کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • سالگرہ منانا،اور اس میں ملنے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • برادری سے نکالے جانے کے ڈر سے غیر شرعی رسومات پر عمل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • کھانے سے پہلے یا بعد اجتماعی دعاء کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • میت سے کو دفن کرنے کے بعد چندہ اور دعا کی رسم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • مایوں میں پیلا رنگ پہننا کیساہے؟

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
Related Topics متعلقه موضوعات