رسم و رواج

عید ا لمیت کی رسم کی شرعی حیثیت

فتوی نمبر :
58830
| تاریخ :
2004-02-02
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / رسم و رواج

عید ا لمیت کی رسم کی شرعی حیثیت

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے علاقے میں رمضان کے مہینے میں ہر آدمی ایک جانور ذبح کرتا ہے جس کو "عید ا لمیت" کہتے ہیں، اس جانور کی چند خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:
(۱) پہلا یہ کہ ہر آدمی اسے لازمی سمجھتا ہے۔
(۲) دوسرا یہ کہ بعض لکھے پڑھے لوگ ہوتے ہیں وہ کہہ رہے ہوتے ہیں کہ یہ ہم رمضان کی فضیلت کی وجہ سے کرتے ہیں لیکن ان کا مقصد رمضان کی فضیلت نہیں ہوتا جس کا اندازہ اس بات سے لگتا ہے کہ اگر ان سے کہہ دیں کہ اس جانور کی رقم سے غریبوں کو آٹا خرید کر دو یا دوسری اشیاء خرید کر غریبوں میں تقسیم کردو تو یہ لوگ کبھی اس کیلئے تیار نہیں ہوتے۔
(۳) تیسرا یہ کہ بعض لوگوں کا خیال یہ بھی ہے کہ اگر یہ جانور ذبح نہیں کیا تو ان کے آبا ء و اجداد جو مرچکے ہیں ان کو نقصان پہنچائیں گے۔
کیا عید ا لمیت جائز ہے یا نہیں؟ اگر کسی نے محض رمضان کی فضیلت مقصود رکھی ہو تو اس کے لئے یہ کرنا افضل ہے یا چھوڑنا افضل ہے؟ جو لوگ اموات سے نقصان کا یقین رکھتے ہیں ان کیلئے کیا حکم ہے؟ اور کیا ان کے جانور کا گوشت کھانا جائز ہے یا نہیں؟ مدلل جواب دے کر مشکور فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور رسم کا قرونِ ثلاثہ مشہود لہا بالخیر میں کوئی ثبوت نہیں، اس لئے اس کا اہتمام کرنا شرعاً ناجائز اور بدعت ہے، تاہم اگر کسی نے اس قسم کا جانور ذبح کرلیا ہو تو اس کا کھانا اگرچہ جائز ہو مگر اس قبیح رسم کو ختم کرنے کیلئے اس سے احتراز لازم ہے، خصوصاً یہ اعتقاد رکھنا کہ اگر مذکور رسم ادا نہ کی گئی تو مردے ضَرر و نقصان پہنچائیں گے قطعاً غلط، بے اصل اور من گھڑت بات ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی المشکوٰۃ: عن عائشۃؓ قالت: ’’قال رسول اﷲ ﷺ من احدث فی أمرنا ہذا ما لیس منہ فہو رد‘‘۔ (ج۱، ص۲۷)-
وعن جابرؓ قال: قال رسول اﷲ ﷺ أما بعد فإن خیر الحدیث کتاب اﷲ وخیر الہدی، ہدی محمد وشرَّ الأمور محدثاتہا وکل بدعۃ ضلالہ۔ (حوالہ بالا)-
وعن ابی ہریرۃؓ قال: قال رسول اﷲ ﷺ إنکم فی زمان من ترک منکم عشر ما اُمر بہ ہلک ثم یأتی زمان من عمل منہم بعشر ما أمر بہ نجا۔(ج۱، ص۳۱)- واﷲ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58830کی تصدیق کریں
0     811
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سنت و نفل نمازوں کے بعد اجتماعی دعا

    یونیکوڈ   اسکین   رسم و رواج 0
  • ویلنٹائن ڈے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   رسم و رواج 0
  • میت پرنوحہ وگریہ زاری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   رسم و رواج 0
  • گود بھرائی کی رسم اور دورانِ حمل والدین کےلیے احتیاطی تدابیر

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • حرمین شریفین کے کبوتروں کو دانہ ڈالنے کیلۓ پیسے بھیجنا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 4
  • مزاروں پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • صدقے کے گوشت کو ، بچے کے سر کے گرد گھما کر ، کوّ وں کو کھلانا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • ختمِ قرآن و ختمِ بخاری کے موقع کی تقریبات

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • عید ا لمیت کی رسم کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • جنازہ کے ساتھ قبرستان تک قرآن کریم اور گندم لے کر جانا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • غیر شرعی اُمور پر مشتمل شادی میں شرکت کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • ایصالِ ثواب سے متعلق

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • دورانِ تعزیت ، تین دن تک ختمِ قرآن

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • لڑکی کو دیئے جانے والے سامان کی نمائش کرنا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • گود بھرائی کی رسم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • سالگرہ منانا اورعیدمبارکباد کہنے کاحکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • صفر و محرم میں شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • کسی کو یومِ پیدائش کی مبارک باد دینے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • برتھ ڈے منانے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • نومبر کے آخری جمعہ کو بلیک فرائی ڈے کے نام سے موسوم کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • سالگرہ منانا،اور اس میں ملنے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • برادری سے نکالے جانے کے ڈر سے غیر شرعی رسومات پر عمل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • کھانے سے پہلے یا بعد اجتماعی دعاء کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • میت سے کو دفن کرنے کے بعد چندہ اور دعا کی رسم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • مایوں میں پیلا رنگ پہننا کیساہے؟

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
Related Topics متعلقه موضوعات