رسم و رواج

ختمِ قرآن و ختمِ بخاری کے موقع کی تقریبات

فتوی نمبر :
60721
| تاریخ :
2009-03-21
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / رسم و رواج

ختمِ قرآن و ختمِ بخاری کے موقع کی تقریبات

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بچے کے ختم ِقرآن کے موقع پر دعوت کرنا اور اس کو ہار وغیرہ پہنانا کیسا ہے جبکہ یہ ایک رسم بھی بن چکی ہے؟
اسی طرح جب کسی کا لڑکا درسِ نظامی سے فارغ ہوتا ہے اور آخری تقریبِ ’’ختم بخاری‘‘ ہوتی ہے تو اس موقع پر بھی دعوت کا ہتمام کیا جاتا ہے اور عزیز و اقارب ہار وغیرہ پہناتے ہیں اور یہ سب کچھ عموماً مساجد ہی میں ہوتا ہے تو کیا یہ طرزِ عمل شرعاً درست ہے؟ جبکہ ایسی تقاریب میں دعوت امیر طلباء تو بآسانی کر لیتے ہیں، لیکن غریب طلباء اپنی عزتِ نفس کو بچانے کےلیےقرض وغیرہ لے کر دعوت کرتے ہیں ، براہِ کرم شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرما ئیں تاکہ بندہ کے متوسّلین کی اصلاح اور معلومات میں اضافہ ہوسکے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ختمِ قرآن یاختم بخاری کے موقع پر اپنی حیثیت کے مطابق خوشی کا اظہار اور دعوت کا اہتمام اگرچہ جائز اور مستحسن امر ہے، مگر اس کو رسم بنا لینا جیسا کہ مروّج ہے اور اس کا التزام کرنا اور اسی دن کے ساتھ ہی مخصوص کرکے دعوت کو ضروری سمجھنا ، جو بہت سی منکرات کو بھی مستلزم ہے درست نہیں، اس قسم کے امور سے احتراز چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی تفسير القرطبي: عن نافع عن ابن عمر قال: تعلم عمر البقرة في اثنتي عشرة سنة، فلما ختمها نحر جزورا. (1/ 40)۔
و فی الدر المنثور في التفسير بالمأثور: وَأخرج الْخَطِيب فِي رُوَاة مَالك وَالْبَيْهَقِيّ فِي شعب الإِيمان عَن ابْن عمر قَالَ: تعلم عمر الْبَقَرَة فِي اثْنَتَيْ عشرَة سنة فَلَمَّا خَتمهَا نحر جزورا۔(1/ 54)۔
وفی مرقاة المفاتيح: قال الطيبي: وفيه أن من أصر على أمر مندوب ، و جعله عزما، و لم يعمل بالرخصة فقد أصاب منه الشيطان من الإضلال۔(2/ 755)۔
و فی فتح الباری ان المندوبات قد تنقلب مکروھات اذا رفعت عن رتبتھا لان التیامن مستحب فی کل شیء ای من امور العبادات لکن لما خشی ابن مسعود ان یعتقدوا وجوبہ اشار الی کراھته (ج2ص338)۔
وفی رد المحتار: وقد صرح بعض علمائنا و غيرهم بكراهة المصافحة المعتادة عقب الصلوات مع أن المصافحة سنة ، و ما ذاك إلا لكونها لم تؤثر في خصوص هذا الموضع، فالمواظبة عليها فيه توهم العوام بأنها سنة فيه ، و لذا منعوا عن الاجتماع لصلاة الرغائب التي أحدثها بعض المتعبدين لأنها لم تؤثر على هذه الكيفية في تلك و إن كانت الصلاة خير موضوع۔(2/ 235)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60721کی تصدیق کریں
1     1802
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سنت و نفل نمازوں کے بعد اجتماعی دعا

    یونیکوڈ   اسکین   رسم و رواج 0
  • ویلنٹائن ڈے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   رسم و رواج 0
  • میت پرنوحہ وگریہ زاری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   رسم و رواج 0
  • گود بھرائی کی رسم اور دورانِ حمل والدین کےلیے احتیاطی تدابیر

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • حرمین شریفین کے کبوتروں کو دانہ ڈالنے کیلۓ پیسے بھیجنا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 4
  • مزاروں پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • صدقے کے گوشت کو ، بچے کے سر کے گرد گھما کر ، کوّ وں کو کھلانا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • ختمِ قرآن و ختمِ بخاری کے موقع کی تقریبات

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • عید ا لمیت کی رسم کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • جنازہ کے ساتھ قبرستان تک قرآن کریم اور گندم لے کر جانا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • غیر شرعی اُمور پر مشتمل شادی میں شرکت کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • ایصالِ ثواب سے متعلق

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • دورانِ تعزیت ، تین دن تک ختمِ قرآن

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • لڑکی کو دیئے جانے والے سامان کی نمائش کرنا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • گود بھرائی کی رسم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • سالگرہ منانا اورعیدمبارکباد کہنے کاحکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • صفر و محرم میں شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • کسی کو یومِ پیدائش کی مبارک باد دینے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • برتھ ڈے منانے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • نومبر کے آخری جمعہ کو بلیک فرائی ڈے کے نام سے موسوم کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • سالگرہ منانا،اور اس میں ملنے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • برادری سے نکالے جانے کے ڈر سے غیر شرعی رسومات پر عمل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • کھانے سے پہلے یا بعد اجتماعی دعاء کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • میت سے کو دفن کرنے کے بعد چندہ اور دعا کی رسم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • مایوں میں پیلا رنگ پہننا کیساہے؟

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
Related Topics متعلقه موضوعات