رسم و رواج

ایصالِ ثواب سے متعلق

فتوی نمبر :
59031
| تاریخ :
2002-02-02
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / رسم و رواج

ایصالِ ثواب سے متعلق

محترم جناب مفتی صاحب ہماری رہنمائی فرمائی جائے اس مسئلہ میں کہ ہم اہلسنت والجماعت کا یہ عقیدہ ہے کہ کسی میت کے سات دن بعد تک ثواب کی نیت سے خیرات و صدقات کرنا جائز اور مستحب ہے، غلط قسم کے لوگ اسے بدعت اور حرام کہتے ہیں، اسے غلط کہنے والے غلط اور وہابی ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اہل السنۃ والجماعۃ کے نزدیک میت کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا اور استغفار یا صدقہ وخیرات کرنا بلاشبہ جائز اور درست ہے مگر اس کیلئے" شریعتِ حَقّہ" نے کسی خاص دن اور تاریخ کی تعیین اور تخصیص نہیں فرمائی کہ اس خاص دن وغیرہ میں تو یہ کارِ خیر اور ثواب ہو اور بعد میں نہ ہو بلکہ مروّجہ قیودات مبتدعین کی اپنی طرف سے گھڑی ہوئی ہیں جن کے اہتمام کو حضراتِ فقہاءِ کرام نے ناجائز اور بدعت قرار دے کر ان سے احتراز کا حکم دیا ہے، لہٰذا اس کی وجہ سے کسی کو موردِ طعن ٹھہرانا اور اس کی تغلیظ کرنا درست نہیں بلکہ مسئلۂ شرعیہ سے ناواقفیت کی دلیل ہے اور اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی البحر الرائق: لان ذکر اﷲ تعالٰی اذا قصد بہ التخصیص بوقت دون وقت او بشیء دون شیء لم یکن مشروعًا حیث لم یرد بہ الشرع لانہ خلاف الشرع۔(ج۲، ص۱۵۹)۔
وفی رد المحتار وفی البزازیۃ: ویکرہ اتخاذ الطعام فی الیوم الاول والثالث وبعد الاسبوع۔(ج۲، ص۲۴۰)۔
ومنہا التزام الکیفیات والہئیات المعینۃ کالذکر بہئیۃ الاجتماع علی صوت واحد (الی ان قال) ومنہا التزام العبادات المعینۃ فی اوقات معینۃ لم یوجد لہا ذٰلک التعیین فی الشریعۃ۔ (ماخوذ راہِ سنت بحوالہ الاعتصام: ج۱، ص۴۳)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59031کی تصدیق کریں
0     1327
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سنت و نفل نمازوں کے بعد اجتماعی دعا

    یونیکوڈ   اسکین   رسم و رواج 0
  • ویلنٹائن ڈے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   رسم و رواج 0
  • میت پرنوحہ وگریہ زاری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   رسم و رواج 0
  • گود بھرائی کی رسم اور دورانِ حمل والدین کےلیے احتیاطی تدابیر

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • حرمین شریفین کے کبوتروں کو دانہ ڈالنے کیلۓ پیسے بھیجنا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 4
  • مزاروں پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • صدقے کے گوشت کو ، بچے کے سر کے گرد گھما کر ، کوّ وں کو کھلانا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • ختمِ قرآن و ختمِ بخاری کے موقع کی تقریبات

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • عید ا لمیت کی رسم کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • جنازہ کے ساتھ قبرستان تک قرآن کریم اور گندم لے کر جانا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • غیر شرعی اُمور پر مشتمل شادی میں شرکت کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • ایصالِ ثواب سے متعلق

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • دورانِ تعزیت ، تین دن تک ختمِ قرآن

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • لڑکی کو دیئے جانے والے سامان کی نمائش کرنا

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • گود بھرائی کی رسم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • سالگرہ منانا اورعیدمبارکباد کہنے کاحکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • صفر و محرم میں شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • کسی کو یومِ پیدائش کی مبارک باد دینے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • برتھ ڈے منانے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • نومبر کے آخری جمعہ کو بلیک فرائی ڈے کے نام سے موسوم کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • سالگرہ منانا،اور اس میں ملنے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • برادری سے نکالے جانے کے ڈر سے غیر شرعی رسومات پر عمل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • کھانے سے پہلے یا بعد اجتماعی دعاء کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 1
  • میت سے کو دفن کرنے کے بعد چندہ اور دعا کی رسم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
  • مایوں میں پیلا رنگ پہننا کیساہے؟

    یونیکوڈ   رسم و رواج 0
Related Topics متعلقه موضوعات