ایمان

ایمان کا معنیٰ "خواہش کرنا" کو اختیار کرنا

فتوی نمبر :
58936
| تاریخ :
2010-06-12
عقائد / ایمان و کفر / ایمان

ایمان کا معنیٰ "خواہش کرنا" کو اختیار کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حضرت مولانا مشتاق احمد تھانوی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب علم الصرف میں ’’الإیمان‘‘ مصدر کا معنیٰ (خواہش کرنا) لکھا ہے بندہ کا عرصہ سے معارف القرآن کا ترجمہ پڑھنے کا معمول ہے۔ بندہ نے جہاں پر بھی ایمان کا ترجمہ پڑھا وہاں لفظِ ’’ایمان‘‘ ہی کے ساتھ ترجمہ کیا گیا ہے۔
اب یہ معلوم کرنا ہے کہ ایمان کا ترجمہ مثلاً ’’آمنت بااللہ‘‘ کا ترجمہ (میں اللہ پر ایمان لایا) کی بجائے ( میں نے اللہ کو خوش کرنے کی خواہش کی) کر سکتے ہیں؟اس ترجمہ میں شرعاً کوئی قباحت تو نہیں؟ میری اس ترجمہ کی تصحیح کروانے کی سعی صرف اس لیے ہے کہ اس ترجمہ میں اللہ کی ذات کے ساتھ تعلق اور اخلاص کا اظہار زیادہ ہے، جیسا کہ حدیث کا مفہوم ہے ،حضورﷺ سے پوچھا گیا کہ اے اللہ کے رسول ایمان کیا ہے؟ آپﷺ نے فرمایا کہ اخلاص، ویسے بھی اللہ کو خوش کرنے کی خواہش کے ذریعہ ہی لوگوں کو خواہشات کا پابند بنایا جا سکتا ہے، اس کےلیے رسولﷺ کا اتباع لازم کیا ہے، اس کے علاوہ کوئی طریقہ نہیں، قرآن پاک کی آیت ’’قل ان کنتم الخ‘‘ میں اسی کانام اللہ کی محبت ہے، تمام انبیاء ِ کرام تمام خواہشات والوں کے مقابلے میں اسی کو سمجھانے کےلیے اللہ کو خوش کرنے کی خواہش لےکر آئے ہیں ان میں سے شہید ہو کر اپنے مزار کو پہنچے، باقی انبیاء کرام خواہشات والوں پر غالب ہوئے۔
بندہ کی اس ترجمہ کی تصحیح فرمانے کے ساتھ اس ترجمہ کو قبول بھی فرمالیں تو اللہ تعالیٰ کی ذات سے امید ہےکہ ساری امت کو فائدہ ہو سکتا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عربی زبان میں لفظِ ’’ایمان‘‘ کا معنی" تصدیق کرنا، مان لینا، اعتماد کرنا، یقین کرنا" کے آتے ہیں۔ (مصباح، المنجد، القاموس الوحید، المعجم الوسیط)-جبکہ قرآن وسنت میں جب لفظِ ایمان استعمال ہوتا ہے تو اس کا معنی ’’ھو تصدیق القلب بماجاء من عند الرب‘‘ کہ حضرت محمدﷺ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو احکام لے کر آئے ہیں، جیسے اللہ کو ماننا، فرشتوں کو ماننا، آخرت کوماننا وغیرہ، دل سے اس کی تصدیق کی جائے اور آپﷺ پر اعتماد کرتے ہوئے ان کو مانا جائے۔
جبکہ ایمان کا معنی ’’خواہش کرنا‘‘ کسی معتمد لغت کی کتاب میں باوجود جستجو او رکوشش کے ہمیں نہیں ملا اور نہ پرانے مستند علماء نے کسی آیت کا یہ معنی کیا ہے، لہٰذا قرآنی آیت کو یہ معنیٰ پہنانا درست نہیں۔
حضرت مولانا مشتاق احمد چرتھاولیؒ کی کتاب ’’علم الصرف‘‘ میں یہ معنیٰ لکھا ہوا ملتا ہے، شایدکتابت وغیرہ کی غلطی سے آگیا ہو اور موجودہ ایڈیشنوں میں اس کو درست کر کے لکھ دینے سے یہی واضح ہوتا ہے، لہٰذا تصحیح کے بعد اب بھی اس غلطی پر برقرار رہنا اس کو دلیل بنا کر ایمان کا معنی ’’خواہش کرنا‘‘، چاہے قرآن کریم میں ہو یا کسی دوسری عبارت میں، بالکل درست نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی مرقاة المفاتيح: وهو التصديق الذي معه أمن، وطمأنينة لغة، وفي الشرع تصديق القلب بما جاء من عند الرب۔(1/ 50)-
وفی مشكاة المصابيح: عن عمر بن الخطاب رضي الله عنه قال: بينا نحن عند رسول الله صلى الله عليه وسلم ذات يوم إذ طلع علينا رجل شديد بياض الثياب شديد سواد الشعر لا يرى عليه أثر السفر ولا يعرفه منا أحد حتى جلس إلى النبي صلى الله عليه وسلم (إلی قوله) قال: فأخبرني عن الإيمان. قال: «أن تؤمن بالله وملائكته وكتبه ورسله واليوم الآخر وتؤمن بالقدر خيره وشره» . (1/ 9)-
و فی شرح رسالة العبودية لابن تيمية: أن الإيمان هو مجرد التصديق هي اللغة، فإنه يقول: إن الإيمان في لغة العرب هو مجرد التصديق. (15/ 4)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58936کی تصدیق کریں
1     1398
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دانتوں پر سونے یا چاندی کا خول چڑہانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایمان 1
  • خودکشی میں ناکامی کے بعد تجدیدایمان یاتجدیدنکاح لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • کیا غیر عربی میں اقرار ایمان معتبر ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • عقیدہ کے متعلق برے خیالات کا آنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • ایمان کی تعریف اور ایمان میں کمی زیادتی کا مطلب

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 6
  • کیا اللہ تعالیٰ عرش پر ہیں یا ہر جگہ موجود ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ’’میں شریعت کو نہیں مانتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 3
  • نبی کریم ؐ اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’خاتم کا معنیٰ آخری نبی نہیں ہے‘‘ کہنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کفریہ گانوں کے گنگنانے سے آدمی کافر ہوجاتا ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کی صفات کے تعدد سے تعددِذات کا لازم نہ ہونا

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ملازمت کے حصول کیلئے اپنے آپ کو قادیانی ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’گانا سننے میں کوئی گناہ تونہیں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا نبی کریم ﷺ نے اللہ رب العزت کو دیکھا ہے؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • دعا میں ’’اب تو آجا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہیں تعمیر کروانا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’تیرا دین چودوں‘‘جیسے کلمات کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا اللہ تعالیٰ ساتواں آسمان پر ہیں، اگر نہیں تو کہاں ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • داڑھی کو برا سمجھنا ,اس کی توہین و تحقیر کرنا اورنجومیوں کو ہاتھ دکھانا

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • عقیدہ حیاۃ الانبیاء

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کے ہر جگہ موجود ہونے کی وضاحت

    یونیکوڈ   ایمان 1
Related Topics متعلقه موضوعات