انشورنس یا بیمہ پالیسی

ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا

فتوی نمبر :
60364
| تاریخ :
1998-10-10
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / انشورنس یا بیمہ پالیسی

ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا

کیا فرماتے ہیں علماءِکرام ومفتیانِ عظام ، اس بارے میں کہ مَیں ایک سرکاری محکمے میں ملازمت کررہا ہوں ، گورنمنٹ نے کچھ عرصہ قبل کسی انشورنس کمپنی کے تعاون سے یہ اسکیم نکالی ہے کہ آئندہ ہر ملازم کی تنخواہ سے مبلغ 100/= روپے ماہانہ کاٹے جائیں گے ، اور یہ رقم مسلسل تین سال تک ماہانہ کاٹی جائے گی ،اس کے بعد یہ کٹوتی بند ہوجائے گی ، اگر ملازم نوکری سے ریٹائرڈ ہوجاتا ہے یا کسی بھی صورت میں وہ نوکری چھوڑدیتا ہے ، تو اس کو صرف اصل رقم ، جو تین سالوں میں کٹوتی کی گئی یعنی 3600/= روپے ملیں گے ، اور اگر خدانخواستہ ملازم کی ، سروس کے دوران یا ایک قسط بھی کٹنے کے بعد ، دورانِ سروس موت واقع ہوجاتی ہے تو اس کے لواحقین کو مبلغ 100,000/= ایک لاکھ روپے ملیں گے ، اور یہ کسی ملازم کے اختیار میں بھی نہیں ہے کہ وہ یہ چاہے کہ میں اس اسکیم پر عمل نہیں کرنا چاہتا ، تو اس صورت میں یہ رقم جائز ہے یا نہیں؟
برائے کرم قرآن و حدیث کے ذریعہ ہماری راہنمائی فرمائیں۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور معاملہ انشورنس کی ہی ایک قسم ہے اور یہ جائز نہیں ، لہٰذا ملازم کے فوت ہونے کی صورت میں اس کے لواحقین ، فقط اتنی ہی رقم وصول کرسکتے ہیں جتنی ملازم اپنی زندگی میں بصورتِ قسط جمع کراچکا ہے، اس سے زائد رقم کا وصول کرنا اور اپنے استعمال میں لانا ، ان کیلئے جائز نہیں ، اگر کسی نے زائد رقم بھی وصول کرلی ہو ، تو اس پر واجب ہے کہ جمع شدہ رقم سے زائد رقم کو ، بغیر نیتِ ثواب کے ، فقراء و مساکین پر صدقہ کردے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60364کی تصدیق کریں
0     1099
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انشورنس جائز ہے ؟کیا مفتی تقی عثمانی صاحب کی انشورنس کمپنی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انشورنس یا بیمہ پالیسی 7
  • میزان بینک کا کفالہ اور سیونگ اکاؤنٹ کا حکم،معاون یا مہمان کا مدرسہ کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • بیرون ملک میں کئے گئے انشورنس کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم - انشورنس کروانا کیسا ہے

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 3
  • انشورنس کس بینک سے کروائیں - انشورنس اور تکافل میں فرق

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • میڈیکل انشورنس پالیسی کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس والی گاڑی کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی کا ملازمین کیلئے انشورنس پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جوبلی تکافل انشورنس میں اپنی گاڑی، بائیک یا لائف تکافل کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی-فیکٹری کا ، اپنے ملازمین کیلۓ "صحت بیمہ پالیسی "لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پوسٹل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کسی مجبوری کی وجہ سے کاروبار کا انشورنس کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جرمنی جانے کیلئے مجبوراً ہیلتھ انشورنس کرانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس کے معاملات دیکھنے کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کیا بیمہ پالیسی لینا حلال ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس اور پاک قطر تکافل میں فرق ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • گاڑی کی وقتاً فوقتاً مرمت کروانے کیلئے ممبر شپ خریدنا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کا طریقہ کار اور اسکی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • داؤد فیملی تکافل میں حصہ لینے کاحکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • تکافل فیملی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کا طریقہ کار اور اس کاحکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
Related Topics متعلقه موضوعات