گناہ و ناجائز

کیا موسیقی حرام ہے؟

فتوی نمبر :
60445
| تاریخ :
2004-02-02
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

کیا موسیقی حرام ہے؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ موسیقی سننے پر ، اسلامی فتویٰ کی تشریح ثبوت کے ساتھ دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

موسیقی سننا اُن شیطانی امور میں سے ہے جو انسان کو اللہ تعالیٰ کی یا د سے غافل کرتے ہیں اور دل میں نفاق پیدا کرتے ہیں ، اسی بناء پر شریعتِ مطہرہ نے اس کے سننے کو ناجائز اور حرام قرار دیا ہے، اس لئے اس کے سننے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی المشکوٰۃ: عن جابر قال قال رسول اﷲ ﷺ الغناء ینبت النفاق فی القلب کما ینبت الماء الزرع۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان۔ (ص۴۱۱)۔
و فی مجموع الفتاویٰ لمولانا اللکھنوی: و اما غیرہما من الطنبور و البربط و الرباب و القانون و المزمار و الصبح و سائر المعازف و الاوتار فہو حرام۔ (ج۲، ص۲۵۶)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60445کی تصدیق کریں
0     940
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات