میرے ابو کا انتقال 13 دسمبر 2022 کو ہوا،ابو کے انتقال سے پہلے امّی اور ابو ساتھ نہیں سوتے تھے اور نہ ہی ان میں میاں بیوی والا کوئی تعلق تھا،میری امّی کی عمر 60 کے قریب ہے،کیا میر ی امّی پر 4 ماہ کی عدت فرض ہے؟ یا وہ40 دن تک ہی عدت نبھائیں۔ پلیز بتا دیں۔
سائلہ کے والد نے اگر اپنی زندگی میں سائلہ کی والدہ کو طلاق نہ دی ہو تو اگرچہ ایک عرصے سے ان کے درمیان کوئی تعلق نہ تھا تب بھی سائلہ کی والدہ کے ذمہ چار ماہ دس دن عدت وفات گزارنا لازم اور ضروری ہوگا۔
بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟
یونیکوڈ احکام عدت 0