اگر شادی کے اگلے دن طلاق ہو جائے تو عدت کا عرصہ کتنا ہوگا؟
اگر نکاح کے بعد میاں بیوی کے درمیان ازدواجی تعلق قائم ہوگیا ہو یا ان کے درمیان خلوت صحیحہ ہوگئی ہو اور شادی کے اگلے دن طلاق ہوجائے تو عورت پر تین ماہواریاں مکمل ہونے تک عدت گزارنا لازم ہوگا، البتہ اگر نکاح کے بعد میاں بیوی کے درمیان ازدواجی تعلق اور خلوت صحیحہ نہ ہوئی ہو تو ایسی صورت میں طلاق ہو جانے کے بعد عورت کے ذمہ عدت لازم نہ ہوگی ۔
بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟
یونیکوڈ احکام عدت 0