میں گھریلو ناچاقیوں کی وجہ سے ڈیڑھ سال سے شوہر سے علیحدہ تھی اور اس وقت میں حاملہ بھی تھی،میری ایک بیٹی ہے جس کی عمر ماشاءاللہ تقریباً ڈیڑھ سال ہے،میں ماں باپ کے گھر میں رہتی ہوں اور اس دوران میں شوہر کے ساتھ باہر گھومنے پھرنے بھی گئی ہوں ،لیکن میرا اپنے شوہر کے ڈیڑھ سال سے کوئی ازدواجی تعلق نہیں رہا ،اب ایک دن پہلے انہوں وائس میسج کے ذریعے مجھے تین طلاقیں دیدیں،اب سوال یہ ہے کہ میری عدت ہوگی یا نہیں اور اگر ہوگی تو کتنی
سائلہ اور اس کے شوہر کے درمیان اگرچہ عرصہ ڈیڑھ سال سے کوئی ازدواجی تعلق نہیں تھا ،تاہم اگر شوہر نے سائلہ کو طلاق دیدی ہو تو سائلہ کے ذمہ تین ماہواریاں مکمل ہونے تک عدت گزارنا لازم اور ضروری ہوگا ۔
بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟
یونیکوڈ احکام عدت 0