گناہ و ناجائز

عمر سے پہلے بال سفید ہونے کی وجہ سے کلر کرنا

فتوی نمبر :
62913
| تاریخ :
2023-03-14
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

عمر سے پہلے بال سفید ہونے کی وجہ سے کلر کرنا

کسی شخص کے بال اپنی عمر سے پہلے سفید ہو جائیں ،تو کیا کلر وغیرہ کر سکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عام حالات میں خالص سیاہ کلر(رنگ) کا استعمال مکروہ ہے ، اس کے علاوہ دیگر تمام رنگوں مثلاً گولڈن ، براؤن ، وغیرہ کا استعمال جائز ہے ، لہذا مذکور شخص کو خالص سیاہ کلر استعمال کرنے کے بجائے گولڈن ، براؤن وغیرہ کلر استعمال کرنا چاہئیے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففى الشامية : ( قوله جاز فى الاصح ) و مذهبنا أن الصبغ بالحناء و الوسمة حسن (الى (قوله) و مذهبنا استحباب خضاب الشيب الرجل و المرأة بصفرة او حمرة و تحريم خضابه بالسواد على الأصح لقوله صلى الله عليه و سلم غيروا هذا الشيب و اجتنبو السواد اهـ ( 6 /756)۔
وفى الهندية : و عن الأمام أن الخضاب حسن لكن بالحناء و الكتم و الوسمة واراد به اللحية شعر الرأس اھ(359/5)۔واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
میر اٖفضل اکبر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 62913کی تصدیق کریں
0     756
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات