السلام علیکم
میرا سوال یہ ہے کہ ہم لوگ رمضان میں عمرہ پر جا رہے ہیں وہاں آج کل بغیر احرام کے مطاف میں جانا منع ہے , اگر ہم ہر روز احرام باندھ کر مطاف میں جائیں تو یہ کیسا ہے ؟ اور دوسری بات یہ ہے کہ اگر مطاف میں ہم جماعت کی نماز اور تراویح ادا کریں بغیر سر ڈھانپے , یعنی بغیر ٹوپی پہنے , تو ہماری نماز کیسی ہے ؟
شکریہ
بغیر نیت کے احرام پہننا تو جائز ہے ، البتہ حکومتی پابندی کی وجہ سے اس طرح کرنا دھوکہ دہی پر مبنی عمل ہونے کی وجہ سے گناہ ہے ،اور اپنی عزت کو خطرہ میں ڈالنے والی بات ہے،لہذا اس طرح کرنے سے احتراز کرنا چاہیئے ،جبکہ ٹوپی کے بغیر نماز پڑھنا بھی مکروہ ہے ، اس سے بھی احتراز کرنا چاہئیے-