گناہ و ناجائز

سسرال والوں کو بد دعا دینا

فتوی نمبر :
64462
| تاریخ :
2023-05-12
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

سسرال والوں کو بد دعا دینا

اگر سسرال والے بہت ذہنی اذیت دیتے ہوں ,تو ان سے دور رہنے کی بد دعا کرسکتے ہیں یا یہ اللہ کی نظر میں برا ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً


واضح ہوکہ اگر کوئی شخص واقعۃ کسی پر ظلم کرتاہے،تو اسکے ظلم سے بچنے اور اسکی ہدایت کیلئے دعاء کرنی چاہیئے ،جبکہ بددعا دینا زبان سے کوئی ضروری نہیں، بلکہ کسی کا دل دکھانا ہی بددعاہے،لہذا سائلہ بھی اگر ان معاملات سے پریشان ہے، تو وہ سسرال والوں کی تکالیف سے حفاظف کی دعا کرسکتی ہے،اور شوہر یا گھر والوں کو تفصیل بتاکر ان کے ذریعہ اس پریشانی کو دور کرنے کی کوشش بھی کرسکتی ہے۔واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 64462کی تصدیق کریں
0     537
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات