سود

سود کی رقم صدقہ کرنا

فتوی نمبر :
65312
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / سود

سود کی رقم صدقہ کرنا

استفتاء
کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص (زید) نے دوسرے شخص (عمر) کیلئے بجلی کا میٹر لگادیا ہے ۔ اب (عمر) کو یہ شبہ ہے کہ (زید) کی مال میں سود کی رقم شامل ہیں اس وجہ سے عمر نے صدقہ دیدیا تاکہ اگر میٹر لگانے میں سود کی پیسے شامل ہوں تو یہ اس کی بدلہ میں ہوجائے گا ۔ تو ایسا کرنا (عمر ) کیلئے ازروئے شریعت کیسا ہے۔؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر عمر کو یقین یا غالب گمان ہو کہ زید کی غالب اور اکثر آمدنی حرام ہے ،یا انہوں نے مذکو رمیٹر سودی رقم یا حرام مال سے لگوا کر دیا ہے، تو ایسی صورت میں عمر کے لئے میٹر پر لگائے گئے اخراجات کے بقدر رقم بغیر نیتِ ثواب صدقہ کرنے کے بعد اس میٹر کو اپنے استعمال میں لانا بلاشبہ شرعاً جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ﴾ (البقرة172)۔
وفي سنن الترمذي: عن أبي الحوراء السعدي، قال: قلت للحسن بن علي: ما حفظت من رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قال: حفظت من رسول الله صلى الله عليه وسلم: «دع ما يريبك إلى ما لا يريبك، فإن الصدق طمأنينة، وإن الكذب ريبة»(4/ 668)۔
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله لا يكفر) اقتصر على نفي الكفر؛ (إلی قوله) سئل الفقيه أبو جعفر عمن اكتسب ماله من أمراء السلطان وجمع المال من أخذ الغرامات المحرمات وغير ذلك هل يحل لمن عرف ذلك أن يأكل من طعامه؟ قال: أحب إلي أن لا يأكل منه (إلی قوله) أي إن لم يكن عين الغصب أو الرشوة؛ لأنه لم يملكه فهو نفس الحرام فلا يحل له ولا لغيره. (2/ 292) ۔
وفي الفتاوى البزازية: ما يأخذه الاعونة من الأموال ظلماً ويخلطه بماله (إلی قوله) نعم لا يباح الانتفاع به قبل أداء البدل في الصحيح من المذهب اھ(1/ 39)۔
وفي الفتاوى الهندية: أهدى إلى رجل شيئا أو أضافه إن كان غالب ماله من الحلال فلا بأس إلا أن يعلم بأنه حرام فإن كان الغالب هو الحرام ينبغي أن لا يقبل الهدية ولا يأكل الطعام إلا أن يخبره بأنه حلال اھ (5/ 342)۔
وفي فقه البیوع: وظاھر أن ما یطیب بعد الضمان ھذا الانتفاع والربح الذی حصل قبل الضمان، أما أصل المشتری فیحل الانتفاع بعد الضمان اجماعاً، وکذا ربحه الذی حصل بعد اداء الضمان (إلی قوله) وانما اختلافھم فی أنه إذا أدی الغاصب الضمان فھل ینقلب الربح السابق الذی حصل علیه أداء الضمان جائز؟ فمقتضی ظاھر الروایة أنه لا ینقلب فی الصورتین (إلی قوله) وذکر کثیر من المتأخرین أن الفتویٰ الآن علی قول الکرخی دفعا للحرج عن الناس اھ (۲/ ۱۰۱۵)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65312کی تصدیق کریں
0     699
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات