السلام علیکم !
ہمارے ہاں موٹے بچے رہتے ہیں ، جنکی پستان بھی عورتوں کی طرح موٹی ہیں ، ہمارے ہاں کے کچھ لوگ تلذذ حاصل کرنے کیلئے حاصل کرنے کے لئے ان کے پستان پر سے ہاتھ پھراتے ہیں ، کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟ کیا یہ گناہ کبیرہ میں داخل ہے؟
واضح ہوکہ امرد لڑکوں اور اسی طرح جن چھوٹے بچوں کو دیکھ کر شہوت آتی ہو ، ان کو دیکھنا بھی جائز نہیں،جبکہ جان بوچھ کر ایسے بچوں کے سینے وغیرہ پر ہاتھ پھیرنا ناجائز و حرام ہے،جس سے اجتناب لازم ہے،نیز چھوٹے بچوں کو ایسے لوگوں سے دور رکھنے کا اہتمام چاہیئے ۔واللہ اعلم