کیا بچوں کے لیے ایسے پلاسٹک یا فوم کے انڈوں پر، جو کھانے کے قابل نہ ہوں، رنگ کرنا یا دیگر آرائشی سرگرمیاں کرنا حرام ہے؟بارک اللہ فیکم
بچوں کے لیے ایسے پلاسٹک یا فوم کے انڈوں پر، جو کھانے کے قابل نہ ہوں، رنگ کرنا یا دیگر آرائشی سرگرمیاں کرناکہ جس میں بچوں کی ذہنی تربیت یا کوئی بھی صلاحیت نکھارنا مقصود ہو، بلاشبہ جائز اور درست ہے، بشرطیکہ اس میں حرمت کی کوئی اور وجہ نہ پائی جائے(جیسے جاندار کی مجسمہ سازی یا غیر اسلامی تہواروں کی ترویج وغیرہ)۔
کمافی تکملة فتح الملھم: قلت: ومن اجاز اللعب للصبیان فانما اجازھا اذا کانت لعباً بسیطة یلعب بھا الصبیة، اما اذا کانت فی صورة اصنام مجسدة واستعملھا الناس لتزین الجدران وغیرھا فلم یجزھا احد اھ(5/149)۔
کما فی رد المحتار: وفي آخر حظر المجتبى عن أبي يوسف: يجوز بيع اللعبة وأن يلعب بها الصبيان. اهـ. (باب مایفسد الصلاۃ الخ ج1، ص650، ط:سعید)۔