ایک آن لائن ایپ ہے جس میں آپ مختلف یوٹیوب چینلز کو لائک اور سبسکرائب کرکے اور ایپ پر اپ لوڈ کرکے کچھ رقم لگا کر روزانہ معاوضہ حاصل کرتے ہیں، یہ سرمایہ کاری کے حساب سے روزانہ رقم دیتا ہے، جیسے 15000 روپے کی سرمایہ کاری کریں اور روزانہ 10 کام کرنے ہوں گے اور روزانہ 600 روپے حاصل کریں، کیا یہ حلال ہے؟
سائل نے مذکور آن لائن ایپ کے طریقہ کار کی مکمل تفصیل ذکر نہیں کی تاکہ اسکے مطابق حکمِ شرعی سے آگاہ کیا جاتا ،تاہم عموماً اس نوعیت کے کاروبار میں شرعی اصول وضوابط کا لحاظ نہیں رکھا جاتاہے اس لئے اس سے اجتناب کرنا چاہیئے ۔