گناہ و ناجائز

موبائل گیم کے کوائن کی خرید و فروخت کا حکم

فتوی نمبر :
66910
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

موبائل گیم کے کوائن کی خرید و فروخت کا حکم

اینڈرائیڈ موبائل گیمز میں چیٹ (Cheats) یا ہیک کے ذریعے کوڈ تبدیل کرکے حاصل کیے گئے گیم کے سکے (Game Coins) دوسرے صارفین کو فروخت کرکے حاصل ہونے والی کمائی حلال ہے یا حرام؟ یعنی میں گیم کا کوڈ تبدیل کرکے سکے حاصل کرتا ہوں، پھر وہ سکے دوسرے صارفین کو بیچ دیتا ہوں۔ کیا اس طرح کی آمدنی شرعاً حلال ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی کے بنائے ہوئے گیم میں اس کی اجازت کے بغیر کوڈ وغیرہ تبدیل کرنا چونکہ دھوکہ دہی پر مبنی عمل ہے، اس لیے اس کے ذریعہ حاصل ہونے والے کوائنز بیچنا جائز نہیں جس سے احترازلازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح مسلم: حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِيُّ ح، وَحَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ مُحَمَّدُ بْنُ حَيَّانَ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ، كِلَاهُمَا عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ حَمَلَ عَلَيْنَا السِّلَاحَ فَلَيْسَ مِنَّا، وَمَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا»(1/99 رقم الحدیث 101)۔
وفی الدرالمختار: لا يجوز التصرف في مال غيره بلا إذنه ولا ولايته الخ (6/200)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سلیمان عظیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66910کی تصدیق کریں
0     33
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات