Beat Boxing حلال ہے یا حرام؟ اس کام میں کوئی آلات موسیقی استعمال نہیں ہوتا، بلکہ اپنے گلے سے وہ تمام آوازیں نکالی جاتی ہیں جو الآت موسیقی سے نکالتے ہیں۔
بیٹ باکسنگ میں آلات موسیقی کے بغیر تجربہ کی بنیاد پر اپنی آواز اور سانس کے ذریعے موسیقی جیسی آوازیں نکالی جاتی ہیں ،اور ماہرین فن کے نزدیک بیٹ باکسنگ بھی موسیقی کی اقسام میں سے ایک قسم ہے، اس لیے یہ شرعاً جائز نہیں، جس سے اجتناب لازم ہے۔
ففی مشكاة المصابيح: وعن جابر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «الغناء ينبت النفاق في القلب كما ينبت الماء الزرع» . رواه البيهقي في «شعب الإيمان» اھ (3/ 1355) واللہ اعلم