کیا اسلام میں اس طرح "لکی ڈرا" کا حصہ بننا درست ہے، جس میں دس روپے دیکر ہزار روپے کی چیزحاصل کی جائے، اور اگر کوئی اسے نہ جیتے، تو وہ دس دن کے اندر اندر اپنی رقم واپس لے سکتاہے ،ورنہ اس کے بعد وہ رقم واپس نہیں مل سکتی۔
"لکی ڈرا" کے مذکور اسکیم میں اگرچہ شر یک ہونے والا شخص قرعہ اندازی میں رہ جانے کی صورت میں دس دن کے اندر اندر اپنی رقم واپس لے سکتاہو ، لیکن دس دن کے بعد رقم لینے کے اختیار کا ختم ہوجانا اوراس میں دس روپے دیکر ہزار روپے کی مالیت کی چیز جیتنے کی امید پر شرکت کرنا ایک طرح سے اپنی رقم کو داؤ پر لگاناہے، جو جوا اور سٹہ کہلاتاہے، لہذا اس اسکیم کا حصہ بننے سے اجتناب لازم ہے۔