معاشی اسکیمز

فری لانسنگ میں کام کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
67696
| تاریخ :
0000-00-00
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / معاشی اسکیمز

فری لانسنگ میں کام کرنے کا حکم

السلام علیکم!
محترم میرا سوال یہ ہے کہ "فری لانسنگ" کی ایک فیلڈ ہے ویب ڈویلپمنٹ، اس کے ذریعے کمائی کا کیا حکم ہے؟یہ تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ ویب سائٹ ڈویلپمنٹ اپنی اصل میں حرام نہیں ہے، کیونکہ ویب سائٹ تو بس ابلاغ کا ایک ذریعہ ہے جبتک کہ اس کے ذریعے کسی حرام چیز کی تشہیر یا خرید و فروخت نہ کی جائے ,اس لئے میں اپنے سوال کو ذرا واضح کرتا ہوں ، ویب ڈویلپمنٹ میں کئی فیلڈز ہیں ، جیسے کہ بلاگنگ، آرٹیکل رائٹنگ ، گیسٹ پوسٹنگ ، ڈراپ سروسنگ وغیرہ وغیرہ،ان ویب سائٹس کے علاوہ کہ جہاں پر کوئی چیزی خریدی یا فروخت کی جاتی ہے، عمومی طور پر ویب سائٹس سے کمائی کا بنیادی ذریعہ ایڈز یعنی اشتہارات ہی ہوتے ہیں،اب یہ اشتہارات چاہے گوگل کے ہوں یا کسی اور کمپنی کے، میرا سوال یہ ہے کہ اگر مجھے ایک کام ملتا ہے کہ میں نے کسی خاص موضوع پر ویب سائٹ بنانی ہے یا آرٹیکل لکھنا ہے یا لکھوانا ہے اور اس ویب سائٹ کا موضوع یا آرٹیکل کا عنوان کسی حرام چیز کے متعلق نہیں ہے، لیکن مجھے یہ پتہ ہے کہ یہ ویب سائٹ جو میں بنا رہا ہوں(یا آرٹیکل جو میں لکھ رہا ہوں یا لکھوا رہا ہوں یا کسی بھی حوالے سے اس پورے معاملے میں مددگار یا مڈل مین ہوں)اشتہارات کے حصول کیلئے ہے تاکہ ان اشتہارات سے کمائی کی جاسکے تو کیا یہ آرٹیکل لکھنا یا اس حوالے سے کوئی بھی کام کرنا جو کہ ویب سائٹ پر اشتہارات کے حصول میں معاون ہو حلال ہوگا یا حرام؟
لمبے سوال کیلئے معذرت! امید ہے کہ تفصیلی جواب دے کر مشکور فرمائیں گے ،آپ کیلئے دعا گو آپ کے جواب کا منتظر ،شکریہ و السلام۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی جائز کام کیلئے ویب سائٹ بنانے، اس میں بلاگنگ، آرٹیکل رائیٹنگ، گیسٹ پوسٹنگ وغیرہ کے آپشن رکھنے یا کسی ویب سائٹ کیلئے جائز امور پر مشتمل آرٹیکل و مضامین لکھنے یا لکھوانے میں تو شرعاً کوئی حرج اور مضائقہ نہیں (خواہ ان امور سےاشتہارات کے ذریعے کمائی کا حصول ہی مقصود کیوں نہ ہو) البتہ اشتہارات کے ذریعےکمائی کے حلال ہونے نہ ہونے کے متعلق تفصیل یہ ہے کہ ویب سائٹ پر جاری کیے جانے والے اشتہارات اگر کسی قسم کی بے حیائی و فحاشی یا دیگر غیر شرعی امور پر مشتمل یا ان کی طرف رہنمائی کرنے والے نہ ہوں تو ایسی صورت میں انکے ذریعہ حاصل ہونے والی کمائی کو اپنے استعمال میں لانا شرعاً بھی جائز اور درست ہوگا، ورنہ اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی تفسير الطبري : (وَ تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوَى وَ لا تَعَاوَنُوا عَلَى الإثْمِ وَ الْعُدْوَانِ)(المائدة:٢)يعني جل ثناؤه بقوله و تعاونوا على البر و التقوى , و ليعن بعضكم أيها المؤمنون بعضا على البر ،و هو العمل بما أمر الله بالعمل به و التقوى هو اتقاء ما أمر الله باتقائه و اجتنابه من معاصيه ، و قوله : و لا تعاونوا على الإثم و العدوان يعني : و لا يعن بعضكم بعضا على الإثم ، يعني على ترك ما أمركم الله بفعله , والعدوان , يقول :و لا على أن تتجاوزوا ما حد الله لكم في دينكم ،و فرض لكم في أنفسكم و في غيركم .(8/52)-
و في الهندية :و أما شرائط الصحة فمنها رضا المتعاقدين ، و منها أن يكون المعقود عليه و هو المنفعة معلوما علما يمنع المنازعة فإن كان مجهولا جهالة مفضية إلى المنازعة يمنع صحة العقد و إلا فلا اھ(4/411)-
و فی ردالمحتار : و إنما تحصل المعصية بفعل فاعل مختار اھ(6/392)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد ذوالفقار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67696کی تصدیق کریں
1     1880
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کرپٹو کرنسی میں سپاٹ ٹریڈنگ کا حکم - future or spot trading

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 14
  • ٹیلی نار کی سم لگاؤ آفر کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • ایزی پیسہ اکاؤنٹ پر چارجز وصول کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 4
  • کیش بیک کی رقم کس کی ملکیت شمار ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   معاشی اسکیمز 0
  • "ٹورن کرپٹو کرنسی" کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • این آر جی کمپنی میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اپنی سیونگ کو کس طرح محفوظ کیاجاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اسٹاک مارکیٹ اور فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • نیشنل بینک کے" اعتماد ماہانہ بچت اکاؤنٹ" کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • آنلائن ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • سافٹ ویئر انجینئیر کا بینک کیلئے ویب سائٹ بنانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • ڈراپ شپنگ - بغیر قبضہ کئے چیز کو فروخت کرنا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 3
  • تکافل پروگرامز میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "بائے ون گیٹ ون فری " (ایک چیز کی خریداری پر دوسری مفت) اسکیم کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "گوگل ایڈورڈ" کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "فارسیج " نام کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • انشورنس والوں کو ویب سائٹ بنا کر دینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • Ruling on Investment in Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • How is it to trade on Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • "الفاچیٹ جی پی ڈی" ویب سائٹ کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • فری لانسنگ میں کام کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • آنلائن بی سی میں سروس چارج کے نام پر پیسے لینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
Related Topics متعلقه موضوعات