احکام عدت

دورانِ عدت عورت کا زیارت کیلئے مدینہ جانا

فتوی نمبر :
67740
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / عدت نان و نفقہ / احکام عدت

دورانِ عدت عورت کا زیارت کیلئے مدینہ جانا

میری سالی اپنے شوہر اور بچوں سمیت (عمرہ ویزا پر) سعودی عرب آئی،اس کے شوہر کا عمرہ کرتے ہوئے انتقال ہو گیا اور اب وہ سعودی عرب میں اپنی بہن کے گھر ہے،سوال یہ ہے کہ اب وہ مدینہ زیارت کے لئے جانا چاہتی ہے جبکہ وہ عدت میں بھی ہے اس کو یہ فکر لاحق ہے کہ وہ نہیں جانتی کہ اسے دوبارہ مدینہ جانے کا موقع کب ملے گا،مزید یہ کہ اسے چار ماہ کا حمل بھی ہے،برائے مہربانی اس کی عدت اور مدینہ جانے کی خواہش کے بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ دورانِ عدت عورت کے لئے بغیر کسی عذرِ شرعی کے گھر سے نکلنا یا سفر کرنا شرعاً جائز نہیں،لہذا صورتِ مسؤلہ میں سائل کی سالی کا صرف مدینہ زیارت کے لئے جانا شرعاً جائز نہیں،بلکہ اس پر لازم ہے کہ وہیں سعودی عرب میں اپنی بہن کے گھر پر عدت پوری کرے ،بشرطیکہ وہاں عدت مکمل کرنے میں کسی قسم کے فتنہ کا خوف نہ ہو،تاہم ویزا ختم ہونے کی صورت میں اس کی مدت بڑھانے کی کوئی صورت ممکن نہ ہو اور سعودی حکومت کی جانب سے بھی مزید ٹھہرنے کی اجازت نہ ہو تو بامرِ مجبوری اپنے ملک آکر اپنے گھر میں عدت پوری کر سکتی ہے۔
جبکہ دورانِ عدت واپسی کی صورت میں اگر جدہ ائیرپورٹ سے واپسی کے بجائے مدینہ منورہ سے واپسی کی ترتیب بنا کر آتے ہوئے روضہ رسول کی زیارت بھی کر لے تو اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

لما فی الدر المختار: (أبانها، أو مات عنها في سفر) ولو في مصر (وليس بينها) وبين مصرها مدة سفر رجعت ولو بين مصرها مدته وبين مقصدها أقل مضت (وإن كانت تلك) أي مدة السفر (من كل جانب) منهما ولا يعتبر ما في ميمنة وميسرة، فإن كانت في مفازة (خيرت) بين رجوع ومضي (معها ولي، أو لا في الصورتين، والعود أحمد) لتعتد في منزل الزوج (و) لكن (إن مرت) بما يصلح للإقامة كما في البحر وغيره. زاد في النهر: وبينه وبين مقصدها سفر (أو كانت في مصر) أو قرية تصلح للإقامة (تعتد ثمة) إن لم تجد محرما اتفاقا، وكذا إن وجدت عند الإمام (ثم تخرج بمحرم) إن كان اھ
و فی الشامیۃ: (قوله: تصلح للإقامة) بأن تأمن فيها على نفسها ومالها وتجد ما تحتاجه. (3/539،538)
و فی الدر مع الرد: (وتعتدان) أي معتدة طلاق وموت (في بيت وجبت فيه) ولا يخرجان منه (إلا أن تخرج أو يتهدم المنزل، أو تخاف) انهدامه، أو (تلف مالها، أو لا تجد كراء البيت) ونحو ذلك من الضرورات فتخرج لأقرب موضع إليه،(قوله: في بيت وجبت فيه) هو ما يضاف إليهما بالسكنى قبل الفرقة ولو غير بيت الزوج كما مر آنفا، وشمل بيوت الأخبية كما في الشرنبلالية. (3/ 536)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد طلحہ سرتاج عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67740کی تصدیق کریں
0     1011
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شوہرکی وفات کی اطلاع اگرتاخیرسے مل جائے، توعدت کی ابتداء کب سے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • اگر مطلقہ معتدہ کے شوہر کا انتقال ہوجائے، تووہ عدت کس طرح مکمل کریگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • دوران عدت بیٹی کے رشتہ کے لئے گھرسےنکلنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عدت 0
  • بیوہ کی عدت اور اسکے احکام

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دوران عدت ملازمت پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • بیوہ ہوجانے کے بعد عورت کا ہمیشہ یا تا عقدِ ثانی زیورات کا استعمال ترک کردینا

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر سے دو سال الگ رہنے کے بعد طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • شوہر کے انتقال کی بعد بیوی کا ولی و سرپرست کون ہو گا والدین یا سسرال والے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 3
  • گھر منہدم ہونے کی وجہ سے دوسری جگہ عدت گزار نا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کے دوران گھر سے باہر نکلنے اور پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عدت 0
  • بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • معمر خاتون کے لئے عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • بیماری کے سبب ماہواری میں تاخیر ہونے کی وجہ سے عدت اور نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • حمل ضائع ہونےسے عدت ختم ہونےکاحکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • والدین کے گھر عدت گزارنے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 2
  • حالت حیض میں طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ادا کردہ فیس کے ضائع ہونے کے خدشے کی صورت میں عدت ترک کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نواسے کا سوتیلی نانی سے بات چیت کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عورت میکے میں ہو, اس صورت میں طلاق ہوجانے پر عدت کے احکامات

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدتِِ وفات میں چمکدار کپڑے پہننا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • جسمانی تعلق قائم ہونے سے قبل شوہر کا انتقال ہوجانے پر عدت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ہمبستری سے قبل طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کی ابتداء پہلی طلاق سے ہوگی یا آخری طلاق سے ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر سے کئی عرصہ الگ رہنے کی صورت میں طلاق کے بعد عدت لازم ہوگی ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
Related Topics متعلقه موضوعات