السلام علیکم مفتی صاحب
سوشل میڈیا پلیٹ فارم جیسا کہ فیسبک ،یوٹیوب،انسٹاگرام،ٹکٹوک وغیرہ کی کمائی حلال ہے یا حرام ؟
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپلوڈ کی جانے والی پوسٹیں اور ویڈیوز وغیرہ اگر غیر شرعی امور جیسے موسیقی اور نامحرم خواتین کی تصاویر پر مشتمل نہ ہوں اوراس پر چلنے والے اشتہارات بھی غیر شرعی نہ ہوں تو ان کے ذریعہ آمدن حاصل کرنا جائز ہے۔واللہ اعلم