السلا م علیکم !
میں فری لانسر ہوں،اور باہر ممالک میں مختلف کمپنیوں کے ساتھ کام کرتا ہوں ، میرا کام ہے ویب سائٹ ڈویلپمنٹ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا ،میرے ساتھ اکثر اس طرح کی کمپنیاں آجاتی ہیں جو کہ انشورنس پہ کام کرتی ہیں، تو میرا سوال یہ ہے کہ میں ان کمپنیوں کےلئے ویب سائٹ بناسکتا ہو ں ؟ یا مارکیٹنگ سروس دے سکتا ہوں ؟ کیونکہ میرا کام ان لوگوں کوسروس دینا ہوتا ہے، باقی میرا ان کے ساتھ کوئی معاملہ نہیں ہوتا ،رہنمائی فرمائیں۔
سائل اگر انشورنس کمپنیوں کیلئے ایسی ویب سائٹ بناکر دے کہ جس کاتعلق سودی لین دین یا انشورنس کے ساتھ ہو یا ایسی مارکیٹنگ کرےکہ جس سے لوگ انشورنس پالیسی لینے پر آمادہ ہوں تو ایسی سروس فراہم کرنا شرعاً جائز نہیں اور اس کام پر ملنے والی تنخواہ بھی حلال و طیب نہ ہوگی ، اس لئے سائل کواس طرح کے کاموں سے اجتناب لازم ہے۔
کما فی الھندیہ : و لا تجوز الإجارة على شيء من الغناء و النوح و المزامير و الطبل و شيء من اللهو و على هذا الحداء و قراءة الشعر و غيره و لا أجر في ذلك و هذا كله قول أبي حنيفة و أبي يوسف و محمد رحمهم الله تعالى . كذا في غاية البيان . اھ(4/449)۔