گناہ و ناجائز

تنخواہ کی کمی کی وجہ سرکاری سامان اپنے گھر میں استعمال کرنےکا حکم

فتوی نمبر :
69897
| تاریخ :
2023-12-22
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

تنخواہ کی کمی کی وجہ سرکاری سامان اپنے گھر میں استعمال کرنےکا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! ایک بندہ کی سرکاری نوکری ہے ، واٹر فلٹر پلانٹ کی تو اس کی جتنی تنخواہ ہے ، اس کو پوری نہیں ملتی کم ملتی ہے ہر مہینے ، اور کبھی کبھی دو تین مہینے نہیں ملتی ، گورنمنٹ نے تین سولر پلیٹیں لے کر دی ہیں ، فلٹر کو چلانے کے لئے ، اور اس بندے نے وہ پلیٹیں اپنی گھر رکھ لی ہیں ، وہ کہتا ہے کہ گورنمنٹ ہمیں تنخواہ کم دے رہی ہے ، تو اس وجہ سے سولر پلیٹیں اپنے پاس رکھی ہیں ، تو کیا اس طرح کرنا اس کے لئے جائز ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں جب سائل مذکور فلٹر پلانٹ پر گور نمنٹ کی طرف سے مفوضہ امور کی انجام دہی پر مامور ہے ، تو اس کے لئے ان امور کو ضابطہ کے مطابق سر انجام دینے اور اس کی دیکھ بال کرنے کے بجائے وہاں موجود سامان سولر پلیٹیں وغیرہ اپنے گھر لیجانا مفوضہ ذمہ داری میں خیانت اور لوگوں کی حق تلفی کی وجہ سے شرعاًناجائزاور حرام ہے ، جس سے اجتناب لازم ہے ، تاہم اگر سائل کو اپنے کام کے مقرر کردہ پوری تنخواہ نہ ملتی ہو تو اس سلسلہ میں اسے مجاز لوگوں کے ساتھ بات چیت کر کے اپنا مسئلہ حل کر لینا چاہیئے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69897کی تصدیق کریں
0     697
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات