احرام کے مسائل

احرام کی حالت میں چہرہ پر نقاب لگے رہنے کا حکم

فتوی نمبر :
70168
| تاریخ :
2024-01-06
عبادات / حج و عمرہ / احرام کے مسائل

احرام کی حالت میں چہرہ پر نقاب لگے رہنے کا حکم

عمرہ کے احرام میں چہرے پر کپڑا لگا رہے نقاب کی صورت میں تو دم دینا ہوگا؟ اور دم مکہ میں دیں یا واپس جاکر دیں؟ اور کتنا دم دینا ہوتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ حالتِ احرام میں کتنی دیر تک چہرے پر نقاب لگا رہا، تاکہ اس کے مطابق ہی جواب دیا جاتا، تاہم اگر حالتِ احرام میں چہرے پر نقاب ایک گھنٹے سے کم کم لگا ہو تو اس پر ایک مٹھی برابر گندم صدقہ کرنا لازم ہے، البتہ اگر ایک گھنٹہ یا اس سے زائد لگا ہو، لیکن پورے ایک دن یا پوری ایک رات سے کم کم لگا ہو تو ایسی صورت میں اس پر صدقہ (پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت) لازم ہے۔ اور اگر چہرے پر نقاب ”ایک دن یا ایک رات یا اس سے زیادہ“ لگا ہو تو ایسی صورت میں اس پر دم لازم ہوگا۔
جبکہ دم کی تفصیل یہ ہے کہ حدودِ حرم کے اندر ایک سال کا بکرا یا ایک سال کی بکری ذبح کی جائے اور اس کا گوشت فقراء پر تقسیم کیا جائے۔ حدودِ حرم سے باہر ذبح کرنا معتبر نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي غنية الناسك: وليس للمرأة أن تنتقب وتغطي وجهها، فان فعلت يوما فعليها دم، وفي الأقل صدقة، ولو فعلت ذلك لضرورة تخير في الكفارة، ولو تلثمت يوما أو ليلة فعليها دم، والا فصدقة، ولو تستر وجهها وتكشفه أخرى وهكذا تفعل في كل مرة أقل من ساعة فَلَكِية فعليها لكل مرة قبضة من طعام (ضياء الأبصار) والله أعلم الخ (398)
وفي الدر المختار: (أو ستر رأسه) بمعتاد إما بحمل إجانة أو عدل فلا شيء عليه (يوما كاملا) أو ليلة كاملة، وفي الأقل صدقة الخ (2/ 547)
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله أو ستر رأسه) أي كله أو ربعه، ومثله الوجه كما يأتي الخ (2/ 547)
وفي المبسوط للسرخسي: وكذلك كل دم وجب عليه بطريق الكفارة في شيء من أمر الحج أو العمرة فإنه لا يجزئه ذبحه إلا في الحرم، وعليه التصدق بلحمه بعد الذبح على فقراء الحرم، وإن تصدق على غيرهم من الفقراء أجزأه عندنا؛ لأن الصدقة على كل فقير قربة الخ (4/ 75)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالوہاب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70168کی تصدیق کریں
0     1286
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء پر جوتا پہننا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 18
  • جدہ میں عارضی رہائش پذیر حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • امیگریشن آفیسر کا ہاتھوں میں سینیٹائزر لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • کیا حالتِ احرام میں بالوں کا گرنے کی وجہ سے دم لازم ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • حالت احرام میں آدمی اپنا حلق یا قصر خود کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • ایک ہی احرام کے ساتھ ایک سے زائد عمرے کیے جاسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • دوسرے عمرے کے لیے مسجد عائشہ سے احرام باندھنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء انڈرویئر پہننا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • حالتِ احرام میں غلافِ کعبہ کو چھونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • نابالغ بچے کا بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں خوشبو دار صابن استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں سگریٹ پینا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • عمرہ یا حج میں حاجی خود حلق کرسکتاہے

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • طائف کی زیارات سے ہو کر مکہ شریف آنے والے کا احرام کے بغیر میقات سے گزرنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 1
  • Ruling on wearing Ihram on transit at Jeddah while travelling to another countryا

    یونیکوڈ   انگلش   احرام کے مسائل 0
  • جدہ جاتے ہوئے احرام سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ٹشو اور صابن کا استعمال

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • براستہ دبئی عمرہ کرنے والا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 1
  • جدہ سے عمرہ کی ادائیگی کی صورت میں احرام کے مسائل

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں چہرہ پر نقاب لگے رہنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • مکہ میں مقیم شخص حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • تھکن کی وجہ سے احرام کی چادر اتار کر سونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 3
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • کیا حاجی سے مشت زنی کا ارتکاب ہوجانے سے حج فاسد ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات