میرا سوال یہ ہے کہ کیا فاریکس ٹریڈنگ جائز ہے ؟
چند نکات :
1: بروکر ہمیں اسلامی اکاؤنٹ دے جس میں ہم کسی بھی قسم کا کوئی سود نہ دے .
2: حلال چیزوں پر ٹریڈ کرنا مثلاً سونا، چاندی ، کرنسی کی خرید و فروخت -
3: جو چیز خریدی جا رہی ہے یا بیچی جا رہی ہے اس پر حکمی قبضہ ہے جس کی گارنٹی بروکر دیتا ہے -
4: فاریکس ٹریڈنگ حکومت پاکستان کی طرف سے لیگل کی جاتی ہے -
5: جوا اس میں نہیں ہوتا کیونکہ اس میں ٹریڈنگ کرنے والا پہلے اس بات کا معاینہ کرتا ہے کہ آیا آنے والے وقت میں خریدی جانے والی چیز کی قیمت مہنگی ہو گی یا کم , یہ کچھ نکات ہیں جو میں نے بتائے ابھی اور بھی کافی ہیں مہربانی فرما کر مجھے اس پر فتوی دیں شکریہ۔
واضح ہوکہ فاریکس ٹریڈنگ کی جو مروجہ صورت ہے اس میں عام طور پرچونکہ خرید و فروخت مقصود نہیں ہوتی بلکہ فرق برابر کرکے نفع کمانا مقصود ہوتا ہے , یہی وجہ ہے کہ اس کا روبار میں قبضہ کے بغیر ہی وہ چیز آگے بیچ دی جاتی ہے جو شرعاً جائز نہیں ہے اسلئے عام حالات میں تو یہ کاروبار قطعاً درست نہیں جس سے احتراز لازم ہے ،تاہم سائل نے جوصورت بیان کی ہے وہ اگر مروجہ صورت سے مختلف ہوتو سائل کوچاہیئے کہ اسکی مکمل وضاحت کرکے سوال دوبارہ ای میل کردے اس پر غوروفکر کے بعد ان شاء اللہ حکم شرعی سے آگاہ کیاجائے گا ۔ (ازتبویب)
کما في فقہ البیوع: 3:وکثیراً مایبیع الانسان ما لایملکہ ،ولایقع التسلّیم والتّسلّم فی کثیرمن عملیّات السوق، وانّمایصفّی الباعہ والمشترون عملیّاتھم بفروق الاسعار۔(الی قولہ)5:مایشتریہ الانسان عن طریق ھذہ السوق عملات غیرمتعیّنہ ،لان التّعیین فی العملات انّما یتحقق بالقبض ،وھومفقود فی معظم العملیّات ،ومن ھذہ الجھات ،فانہ لایجوز التعامل شرعاً عن طریق سوق الفوریکس ۔(2/765)