گناہ و ناجائز

ایامِ حیض میں بلا دخول بیوی کی شرمگاہ سے خواہش پوری کرنا

فتوی نمبر :
70647
| تاریخ :
2024-01-31
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

ایامِ حیض میں بلا دخول بیوی کی شرمگاہ سے خواہش پوری کرنا

السلام علیکم ! سوال یہ ہے کہ حیض کے دوران اپنی بیوی کی شرم گاہ سے اپنی خواہش پوری کی ہمبستری نہیں کی، جبکہ حیض کے دوران بیوی سے تعلق قائم کرنا منع ہے ، رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ حیض کی حالت میں جس طرح بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا ناجائز اور ممنوع ہے ، اسی طرح اس دوران ناف سے لیکر گھٹنوں تک کے حصے کو کسی حائل (کپڑے و غیرہ ) کے بغیر چھونا اور اس سے اپنی خواہش پوری کرنا بھی منع ہے ، لہذا اگر سائل نے حیض کی حالت میں بیوی کی شرمگاہ سے اپنی خواہش پوری کی ہوتو اس کی وجہ سے وہ گناہ گار ہوا ہے جس پر اسے بصدقِ دل توبہ و استغفار اور آئندہ اس عمل سے اجتناب لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعلی :وَيَسْاَلُوْنَكَ عَنِ الْمَحِيْضِ ۖ قُلْ هُوَ اَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَآءَ فِى الْمَحِيْضِ ۖ وَلَا تَقْرَبُـوْهُنَّ حَتّـٰى يَطْهُرْنَ ۖ فَاِذَا تَطَهَّرْنَ فَاْتُوْهُنَّ مِنْ حَيْثُ اَمَرَكُمُ اللّـٰهُ ۚ اِنَّ اللّـٰهَ يُحِبُّ التَّوَّابِيْنَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِيْنَ الایۃ (بقرۃ۔آیہ۔222)۔
وفی رد المحتار: تحت(قولہ وقربان ما تحت ازار) ویمنع الحیض قربان زوجھا ما تحت ازارھا (الی قولہ) فیجوز الاستمتاع بالسرۃ وما فوقھا والرکبۃ وما تحتھا ولو بلا حائل، وکذا بما بینھما بحائل بغیر الوطء ولو تلطخ دما الخ(ج 1 ص 292 ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70647کی تصدیق کریں
0     596
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات