گناہ و ناجائز

جدید اور ڈیجیٹل طریقے سے تاش اور لڈو کھیلنے کا حکم

فتوی نمبر :
70719
| تاریخ :
2024-02-05
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

جدید اور ڈیجیٹل طریقے سے تاش اور لڈو کھیلنے کا حکم

یہاں پر بہت زیادہ رجحان ہے لوگوں کا پوکر کی گیم کھیلنا یعنی کہ تاش کے پتے کھیلنا اور اس کے علاوہ لڈو کھیلنا تو میرے نزدیک یہ بات سامنے آئی تھی کہ لڈو کے بارے میں یا جو ڈائس جو لوڈو میں شامل ہوتا ہے اس کے بارے میں کوئی حدیث شامل ہے تو مجھے اس کا اتنا علم نہیں ہے لیکن کیا اس کے بارے میں کوئی ایسا کوئی اسلامی تعلیمات ہیں کہ مجھے پتہ لگ سکے کہ کوئی حدیث یا قران کے ذریعے کہ لڈو کھیلنا اور تاش کے پتے کھیلنا یہ اسلام میں حلال ہے یا حرام ہے ، کیونکہ لڈو میں ڈائس استعمال ہوتا ہے اور تاش کے پتوں میں جو آج کل کے لیٹسٹ ہے اس میں آریفیشل منی استعمال ہوتی ہے اصل منی استعمال نہیں ہوتے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ شریعتِ مطہرہ میں جن امور کی کسی بھی طرح ممانعت آئی ہو تو اس کا طریقہ کار روایتی انداز کے بجائے جدید ٹیکنالوجی کی طرف منتقل ہونے کی وجہ سے وہ عمل شرعاً جائز نہیں بنتا بلکہ سابقہ تفصیل کے مطابق اس کا حکم برقرار رہتا ہے ، لہذا لڈو اور تاش کھیلتے وقت روایتی انداز کے بجائے لڈو کے لئے ڈائس اور تاش کے لئے مروجہ جدیدطرز اختیار کرکے بغیر جوئے کی شرط کے کھیلنا بھی چونکہ لغو اور بے فائدہ ہونے کے علاوہ ضیاعِ وقت کا سبب بھی ہے اس لئے اس سے بھی احتراز بہرحال بہتر ہے، تاہم اگر کھیل میں ہار جیت میں جوئے کی شرط لگادی جائے اور اس کے لئے عام رقم کے بجائے آرٹیفیشل منی (ڈیجیٹل کرنسی) کا استعمال کیا جائے تب بھی جوا ہونے کی وجہ سے شرعاً ناجائز اور حرام ہوگا ، اس لئے اس سے اجتناب لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (و) کرہ تحریما (اللعب بالنرد و) کذا (الشطرنج) بکسر أو لہ و یھمل و لا یفتح الا نادراً و أباحہ الشافعی و أبو یوسف فی روایۃ و نظمھا شارح الوھبانیۃ فقال: و لا بأس بالشطرنج و ھی روایۃ عن الحبر قاضی الشرق و الغرب تؤثر و ھذا اذا لم یقامر و لم یداوم و لم یخل بواجب و الا فحرام بالاجماع اھ (فصل فی البیع، ج 6، ص 394، ط: سعید) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70719کی تصدیق کریں
0     1285
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات