معاشی اسکیمز

انٹرنیٹ پر موجود مختلف ایپس میں انویسٹمنٹ کرکے منافع لینا

فتوی نمبر :
70999
| تاریخ :
2024-02-17
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / معاشی اسکیمز

انٹرنیٹ پر موجود مختلف ایپس میں انویسٹمنٹ کرکے منافع لینا

میں ایک کمپنی کے ساتھ کام کررہا ہوں،جس کانام Paicoo ہے،میں نے 100 ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے،ایک مہینے کے بعد میں نے اپنا 100 ڈالر نکال لیا ہے،کمپنی نے مجھے 100 ڈالر اضافی دیے ہیں ،اب میں اضافی ڈالر پرکام کرہا ہوں، کمپنی مجھے صرف اس لیے ادائیگی کررہی ہےکہ میں کمپنی کے لیے کام کرہا ہوں،روزانہ کی بنیاد پر 20 آرڈرز آتے ہیں اور کمپنی مجھے دو سے چھ(6) ڈالر ہر دن ادا کرتی ہے،کیا یہ حلال ہے یا حرام؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

آجکل مختلف ناموں سے اس طرح کی مختلف اپلیکیشن موجود ہیں جس میں لوگوں سےانویسٹمنٹ کے نام پر سرمایہ وصول کیا جاتا ہےاور روزانہ یا ما ہانہ کی بنیاد پر پرکشش منافع کا لالچ دے کر اچھے خاصے لوگ ان کے جال میں پھنس جاتے ہیں،حالانکہ عملاً اس رقم کے ذریعے کوئی کاروبار نہیں کیا جاتا،بلکہ لوگوں کومطمئن کرنے کے لیے یا تو انہیں کچھ اشتہارات (جو جائز اور ناجائز امور پر مشتمل ہوتے ہیں) دیے جاتے ہیں جس پر کلک کرکے انہیں اس کی اجرت دی جاتی ہے یا پھر مختلف آن لائن اسٹور کے مختلف پراڈکٹ کی تصاویر دیکر جعلی طریقہ کار کے ذریعہ ان کی ریٹنگ بڑھانے کی خاطر اپنے آپ کو جھوٹا خریدار ظاہر کیا جاتاہے ،حالانکہ درحقیقت ان اشیاء کی خرید وفروخت مقصود نہیں ہوتی،لہذا یہ پورا طرزِ عمل دھوکہ دہی اورجھوٹ پرمبنی فعل ہونے کےساتھ جمع کردہ رقم کے ضائع ہونے کا سبب بھی ہے،اس لیے اس طرح کی آن لائن ایپلیکیشن کے ذریعے رقم جمع کرانا اور اس پر پرافٹ کے نام سے رقم حاصل کرنا بہر دوامور شرعاً جائز نہیں جس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی صحيح البخاري: عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " آية المنافق ثلاث: إذا حدث كذب، وإذا وعد أخلف، وإذا اؤتمن خان "اھ(ج1 ص16 باب علامۃ المنافق ط: بیروت)۔
وفی مسند أحمد: حدثنا وكيع قال: سمعت الأعمش قال: حدثت عن أبي أمامة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " يطبع المؤمن على الخلال كلها إلا الخيانة والكذب "اھ(ج36 ص504 حدیث ابی امامۃ الباھلی ط: مؤسسۃ الرسالۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70999کی تصدیق کریں
0     1513
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کرپٹو کرنسی میں سپاٹ ٹریڈنگ کا حکم - future or spot trading

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 14
  • ٹیلی نار کی سم لگاؤ آفر کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • ایزی پیسہ اکاؤنٹ پر چارجز وصول کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   معاشی اسکیمز 4
  • کیش بیک کی رقم کس کی ملکیت شمار ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   معاشی اسکیمز 0
  • "ٹورن کرپٹو کرنسی" کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • این آر جی کمپنی میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اپنی سیونگ کو کس طرح محفوظ کیاجاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • اسٹاک مارکیٹ اور فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • نیشنل بینک کے" اعتماد ماہانہ بچت اکاؤنٹ" کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • آنلائن ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 2
  • سافٹ ویئر انجینئیر کا بینک کیلئے ویب سائٹ بنانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • ڈراپ شپنگ - بغیر قبضہ کئے چیز کو فروخت کرنا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 3
  • تکافل پروگرامز میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "بائے ون گیٹ ون فری " (ایک چیز کی خریداری پر دوسری مفت) اسکیم کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "گوگل ایڈورڈ" کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • "فارسیج " نام کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • انشورنس والوں کو ویب سائٹ بنا کر دینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • Ruling on Investment in Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • How is it to trade on Digital Currency

    یونیکوڈ   انگلش   معاشی اسکیمز 0
  • "الفاچیٹ جی پی ڈی" ویب سائٹ کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
  • فری لانسنگ میں کام کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 1
  • آنلائن بی سی میں سروس چارج کے نام پر پیسے لینا

    یونیکوڈ   معاشی اسکیمز 0
Related Topics متعلقه موضوعات