حجاب کے آداب و احکام

بنات کے مدرسہ میں مرد اساتذہ کی تدریس کا حکم

فتوی نمبر :
88836
| تاریخ :
2025-11-15
معاشرت زندگی / حجاب و شرعی پردہ / حجاب کے آداب و احکام

بنات کے مدرسہ میں مرد اساتذہ کی تدریس کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
عرض یہ ہے کہ ہمارے علاقے کی ایک بستی ہے جس میں صرف ایک دینی مدرسہ قائم ہے۔اسی بستی میں اس وقت ارتداد اور دینی بگاڑ تیزی سے پھیل رہا ہے، یہاں تک کہ کئی بچیاں مذہبِ اسلام کو ترک کر چکی ہیں۔اسی دینی و اصلاحی ضرورت کے پیشِ نظر اس مدرسے میں بچیوں کے لیے چار سالہ عالمیت کا کورس شروع کیا گیا ہے۔
اس نظامِ تعلیم میں اساتذہ مرد حضرات ہیں،(کیونکہ جو اساتذہ صبح میں ابتدائی و دینیات کے طلباء کو پڑھاتے ہیں وہی بچیوں کو پردہ کے ساتھ پڑھاتے ہیں، کیونکہ صبح تمام بچے اسکول چلے جاتے ہیں) اور طالبات مکمل پردے اور برقعہ کے اہتمام کے ساتھ تعلیم حاصل کرتی ہیں۔ (کمرہ میں پردہ لگا ہوا ہے، استاد پردہ کے اِس طرف اور بچیاں پردہ کے اُس طرف)
اساتذہ بھی پردے کی مکمل رعایت کے ساتھ تدریس انجام دیتے ہیں۔
مدرسہ غیر اقامتی ہے، مدرسہ صرف بستی کے لوگوں کے تعاون سے چلایا جاتا ہے، چندہ زکوٰۃ، صدقات یا دیگر شرعی مصارف کی رقوم استعمال نہیں کی جاتیں۔استفسار یہ ہے کہ:
کیا پردے کے مکمل اہتمام کے ساتھ مرد اساتذہ کا بچیوں کو تعلیم دینا شرعاً درست ہے یا نہیں۔
براہِ کرم قرآن و سنت اور فقہی اصولوں کی روشنی میں شرعی رہنمائی فرمائیں۔اللہ تعالیٰ آپکو جزائے خیر عطا فرمائے، علم و عمل میں برکت دے، اور دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
والسلام

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں اگر فتنہ کا اندیشہ نہ ہو اور دوران تعلیم بھی ایسی بے تکلفی اختیار نہ کی جائے جو باہم رغبت کا سبب بن سکتی ہو تو ایسی صورت میں بأمر مجبوری مرد اساتذہ کا بچی کو تعلیم دینے کی شرعًا گنجائش معلوم ہوتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في القران الكريم: ﴿وَإِذَا سَأَلۡتُمُوهُنَّ مَتَٰعٗا فَسۡـَٔلُوهُنَّ مِن وَرَآءِ حِجَابٖۚ ذَٰلِكُمۡ أَطۡهَرُ لِقُلُوبِكُمۡ وَقُلُوبِهِنَّۚ﴾ [الأحزاب: 53]
وفيه أيضا: ﴿يَٰنِسَآءَ ٱلنَّبِيِّ لَسۡتُنَّ كَأَحَدٖ مِّنَ ٱلنِّسَآءِ إِنِ ٱتَّقَيۡتُنَّۚ فَلَا تَخۡضَعۡنَ بِٱلۡقَوۡلِ فَيَطۡمَعَ ٱلَّذِي فِي قَلۡبِهِۦ مَرَضٞ وَقُلۡنَ قَوۡلٗا مَّعۡرُوفٗا﴾ [الأحزاب: 32]
وفي صحيح البخاري: عن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه: «قالت النساء للنبي ﷺ: غلبنا عليك الرجال، ‌فاجعل ‌لنا ‌يوما ‌من ‌نفسك. فوعدهن يوما لقيهن فيه، فوعظهن وأمرهن. [‌‌كتاب العلم، ‌‌باب: هل يجعل للنساء يوم على حدة في العلم، (رقم الحديث (101)]
وذكر العيني في عمدة القاري تحت هذا الحديث: بيان استنباط الأحكام: الأول: فيه سؤال النساء عن أمر دينهن وجواز كلامهن مع الرجال في ذلك، وفيما لهن الحاجة إليه. [(2/ 134)]
وفي صحيح مسلم: عن ابن عباس رضي الله عنه، يقول: سمعت النبي ﷺ يخطب يقول: "‌لا ‌يخلون ‌رجل ‌بامرأة إلا ومعها ذو محرم. [كتاب الحج، باب سفر المرأة مع محرم إلى حج وغيره، (رقم الحديث (1341)]
وفي سنن الترمذي: واستفتته جارية شابة من خثعم، فقالت: إن أبي شيخ كبير قد أدركته فريضة الله في الحج، أفيجزئ أن أحج عنه؟ قال: حجي عن أبيك، قال: ولوى عنق الفضل، فقال العباس: يا رسول الله، لم لويت عنق ابن عمك؟ قال: رأيت شابا وشابة، فلم آمن الشيطان عليهما. [‌‌أبواب الحج، باب ما جاء أن عرفة كلها موقف، (رقم الحديث (885)]
وفي رد المحتار: ومقابله ما في النوازل: نغمة المرأة عورة، وتعلمها القرآن من المرأة أحب. قال عليه الصلاة والسلام «التسبيح للرجال، والتصفيق للنساء» فلا يحسن أن يسمعها الرجل. اهـ. … أنا إذا قلنا صوت المرأة عورة أنا نريد بذلك كلامها، لأن ذلك ليس بصحيح، فإذا نجيز الكلام مع النساء للأجانب ومحاورتهن عند الحاجة إلى ذلك، ولا نجيز لهن رفع أصواتهن ولا تمطيطها ولا تليينها وتقطيعها لما في ذلك من استمالة الرجال إليهن وتحريك الشهوات منهم، ومن هذا لم يجز أن تؤذن المرأة. اهـ.. [‌‌باب شروط الصلاة، مطلب في ستر العورة، ط: ايچ ايم سعيد (1/ 406)]

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد یعقوب علی معظم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88836کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کا قبرستان جانا

    یونیکوڈ   اسکین   حجاب کے آداب و احکام 1
  • کوئی نامحرم بزرگ کسی رشتہ دارلڑکی کے سرپر ہاتھ رکھ سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • خواتین کی تصاویر والے ریکارڈ شدہ لیکچر سننا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • یوٹیوب پر عورت کا اپنی آواز میں ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   حجاب کے آداب و احکام 1
  • شوہر کے چاچا اور ماموں محرم ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • جینز، میکسی یا ٹراؤزر پر اوپر سے عبایا پہن لے تو کیا یہ شرعی پردہ ہوگا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • عورت کیلئے آنکھوں کے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • کیا عورت کا اجنبی مرد کو دیکھنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • جوائنٹ فیملی میں حجاب و پردے کا حکم- انتقال کے بعد میاں بیوی کے رشتہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • شرعی پردہ سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • بوقتِ ضرورت مستورات کا ٹوپی والے برقعے میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 3
  • رضاعی ساس سے پردہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • گھر والوں کے کہنے پر غیر محرم کو چہرہ دکھانا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • مرد ڈاکٹر کا مریض عورتوں کو دیکھنے ،چھونے اور طالبات کو نرسنگ سیکھانے کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • آدھے چہرے کا نقاب کرنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • غیر محرم کے سامنے بغیر پردہ اور ننگے سر پھرنا گناہ کبیرہ ہے یا صغیرہ؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • لیڈیز ڈاکٹر کا مرد ڈاکٹروں کے ساتھ کام کرنا درست ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • کسی خاتون کا لڑکوں کے سامنے بغیر حجاب کے لیکچر دینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • شوہر کا بیوی کو اسٹیج پر گلے لگانا اور بوسہ دینے دینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • ذہنی بیمار بچہ سے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • لڑکی کا تعلیم حاصل کرنے کیلئے ہاسٹل میں رہنا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • باہر ممالک میں حجاب پر پابندی ہونےکی صورت میں حجاب کا حکم

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 2
  • طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے چہرہ کا پردہ ترک کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 0
  • خاتون کا مجبورا پروفائل پر پردہ کےساتھ تصویر لگانا

    یونیکوڈ   حجاب کے آداب و احکام 0
  • بنات کے مدرسہ میں مرد اساتذہ کی تدریس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   حجاب کے آداب و احکام 1
Related Topics متعلقه موضوعات