احکام عدت

ایک طلاق کے بعد دورانِ عدت رجوع نہ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
72883
| تاریخ :
2024-05-01
معاملات / عدت نان و نفقہ / احکام عدت

ایک طلاق کے بعد دورانِ عدت رجوع نہ کرنے کا حکم

چار سال پہلے میں نے اپنے شوہر سے کورٹ کے ذریعے خلع لی تھی جس میں میرے شوہر کی رضامندی شامل نہیں تھی ،پھر اس دوران میری بچی بھی پیدا ہوئی ،پھر ڈیڑھ سال قبل میں نے دوبارہ اپنے شوہر سے رجوع کیا، ہم تجدیدنکاح کرنے کے بعد ساتھ رہنے لگے، ابھی 18 دن قبل میرے شوہر نے غصے میں مجھے طلاق کے الفاظ ایک دفعہ بول دیے اب اس میں رجوع کا کیا حکم ہے ؟اور کتنے عرصے تک اگر میرے شوہر رجوع نہیں کرتے ہیں اور خرچہ نہیں دیتے ہیں تو طلاق واقع ہو جائے گی ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقودِ مالیہ کی طر ح ایک عقد ہے جس کی صحت کے لئے فریقین کی باہمی رضامندی سے ایجاب وقبول کرنا لازم ہے ،چنانچہ سائلہ نے اگر شوہرکی اجازت ورضامندی کے بغیر کورٹ سے یکطرفہ خلع لی تھی تو یہ خلع شرعاً معتبر نہیں اور دونوں کا نکاح بدستور برقرار تھا ، لہذا تجدید نکاح کی ضرورت نہیں تھی ، تا ہم اس تجدید نکاح کے بعد اگر واقعتہً سائلہ کے شوہر نے صریح الفاظ میں ایک طلاق دیدی ہو تو اس سے سائلہ پر ایک طلاق رجعی واقع ہو چکی ہے ، البتہ شوہر کو دورانِ عدت رجوع کا حق حاصل ہے ، چنانچہ اگر شوہر زبانی طور پر رجوع کر لے یا عملاً میا ں بیوی والے تعلقات قائم کر لے یا شہوت کے ساتھ بیوی کو چھولے تو اس سے بھی رجوع درست ہو جائے گا اور دونو ں کانکاح بدستور برقرار رہے گا ورنہ دورانِ عدت رجوع نہ کر نے کی صورت میں عدت مکمل ہو نے پر دونوں کانکاح ختم ہو جائیگا اور اس کے بعد عورت دوسری جگہ نکاح کر نے میں آزاد ہو گی ،تاہم اگر دونوں ایک ساتھ رہنا چاہیں تونئے سرے سے شرعی گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے ساتھ نکاح کرنا لازم ہو گا ، البتہ آئندہ کے لئے شوہر کے پاس صرف دوطلاقوں کا اختیار باقی رہ جائے گا اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھندیہ: وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض كذا في الهداية(الباب السادس فی الرجعۃوفیماتحل بہ المطلقۃ ومایتصل بہ ج1 ص470 ط:ماجدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72883کی تصدیق کریں
0     1080
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شوہرکی وفات کی اطلاع اگرتاخیرسے مل جائے، توعدت کی ابتداء کب سے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • اگر مطلقہ معتدہ کے شوہر کا انتقال ہوجائے، تووہ عدت کس طرح مکمل کریگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • دوران عدت بیٹی کے رشتہ کے لئے گھرسےنکلنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عدت 0
  • بیوہ کی عدت اور اسکے احکام

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دوران عدت ملازمت پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • بیوہ ہوجانے کے بعد عورت کا ہمیشہ یا تا عقدِ ثانی زیورات کا استعمال ترک کردینا

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر سے دو سال الگ رہنے کے بعد طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • شوہر کے انتقال کی بعد بیوی کا ولی و سرپرست کون ہو گا والدین یا سسرال والے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 3
  • گھر منہدم ہونے کی وجہ سے دوسری جگہ عدت گزار نا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کے دوران گھر سے باہر نکلنے اور پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عدت 0
  • بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • معمر خاتون کے لئے عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • بیماری کے سبب ماہواری میں تاخیر ہونے کی وجہ سے عدت اور نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • حمل ضائع ہونےسے عدت ختم ہونےکاحکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • والدین کے گھر عدت گزارنے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 2
  • حالت حیض میں طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ادا کردہ فیس کے ضائع ہونے کے خدشے کی صورت میں عدت ترک کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نواسے کا سوتیلی نانی سے بات چیت کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عورت میکے میں ہو, اس صورت میں طلاق ہوجانے پر عدت کے احکامات

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدتِِ وفات میں چمکدار کپڑے پہننا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • جسمانی تعلق قائم ہونے سے قبل شوہر کا انتقال ہوجانے پر عدت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ہمبستری سے قبل طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کی ابتداء پہلی طلاق سے ہوگی یا آخری طلاق سے ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر سے کئی عرصہ الگ رہنے کی صورت میں طلاق کے بعد عدت لازم ہوگی ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
Related Topics متعلقه موضوعات